چربہ کے معنی

چربہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَرْبَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اردو میں آیا اور اپنے اصل معنی کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٢ء میں "دیوان رند" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دودھ کے اوپر کی ملائی یا بالائی","روغنی کاغذ","موم جامہ","وہ کاغذ یا کپڑا جس پر چکنائی لگا کر نقش یا خاکہ اتارتے ہیں","کاغذ خواہ پوست آہو کو چرب کرکے کسی چیز کے نقش یا تصویر پر رکھ کر ہوبہو اُس کی نقل اتارنا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : چَرْبے[چَر + بے]
  • جمع : چَرْبے[چَر + بے]
  • جمع غیر ندائی : چَرْبوں[چَر + بوں (و مجہول)]

چربہ کے معنی

١ - تصویر، تحریر یا نقش کی ہو بہ ہو نقل جو کسی شفاف و باریک کاغذ کو پتھر وغیرہ کے اوپر رکھ کر اور اس کے اصل نشان سے بنائی جائے، ہو بہو یا اصل سے مشابہ بنایا ہوا عکس نقل نقشہ یا خاکہ۔

 خامس آل عبا کے غم میں جو مخصوص تھا عالم دیں کے لیے یوں اس کا چربا کیجیے (١٩٢٨ء، دیوانجی، ٣٧١:٣)

٢ - نمونہ مثال، خاکہ، نظیر۔

"لکھنے میں خط پختہ ہو، چند قسم کی تحریر کا یہ چربہ ان کے ذہن میں ہو۔" (١٨٨٦ء، دستورالعمل مدرسین، ٢٧)

٣ - اسارے سے رنگے ہوئےکاغذ یا بٹر پیپر پر چھاپا ہوا صفحہ جو سیاہی میں کتابت کی خاص روشنائی ملا کر چھاپا جاتا ہے اور کتابت شدہ کاپی کی طرح مقررہ طریقے سے اس کو پلیٹ پر منتقل کیا جا سکتا ہے تاکہ اس سے مزید طباعت کی جا سکے۔

"لیتھو میں صرف لائن بلاک کے چربے چھپ سکتے ہیں۔" (١٩٤٣ء، فن صحافت، ١٧٢)

٤ - دودھ کے اوپر کی ملائی یا بالائی۔ (فرہنگ آصفیہ)

چربہ کے جملے اور مرکبات

چربہ سازی, چربہ نگاری

چربہ english meaning

copydublicateduplicateduplicate copy for printingfondlingtracingTracing paper

محاورات

  • چربہ اتارنا

Related Words of "چربہ":