چرخ کے معنی

چرخ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَرْخ }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور اپنے اصلی معنی اور اصلی حالت میں اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء میں "قطب مشتری" کے ضمیمہ میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک سفید رنگ کا باز","پردۂ زنگاری","خراسان میں ایک شہر (س چکر۔ ژند چَخر)","گنبدِ دوّار","مہرہ لاجورد","وہ آلہ جس پر ظروف کو چڑھا کر صاف کرتے ہیں","وہ لکڑی جس پر اونی کپڑے کو چڑھاتے ہیں","کمہار کا پہیا","کوئیں یا پن چکی کا پہیا","کھنچی ہوئی کمان"]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : چَرْخوں[چَر + خوں (و مجہول)]

چرخ کے معنی

١ - آسمان۔

 کیا وہ بھوکے تھے کہ ان کی روٹیوں کے واسطے پیس کر اے چرخ تو نے مجھ کو آٹا کر دیا رجوع کریں:آسمان (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٣٥)

٢ - لکڑی، لوہے یا اور کسی چیز کا گول حلقہ جو گاڑی یا مشین وغیرہ میں سے چلانے کے لیے لگایا جاتا ہے، پیا، گول چکر۔

"لنکر کا چرخ موڑ کر جہاز اخیر لنگر ڈالتا ہے۔" (١٩١٧ء، وقار، تذکرہ وقار، ٥٦)

٣ - دھات کے برتن کو صاف اور سڈول کرنے کی خراد۔

 کٹتا ہے یو عشق منج کوں یوں آج جنوں کاشٹ کو چرخ پر خرادی (١٧١٧ء، بحری، کلیات، ٢٠٧)

٤ - کسی چیز کو درست کرنے کا یا رگڑ کر صاف کرنے کا آلہ۔

"مخالفوں نے انہیں قواعد و لغت کے چرخ پر رکھ لیا۔" (١٩٦٩ء، غالب کی شخصیت اور شاعری، ١٤)

٥ - کنویں سے پانی کھینچنے کی چرخی جو ہاتھ یا برقی طاقت سے چلائی جاتی ہے، رہٹ، گھیڑی، چرخی۔

"جب میرا چرخ یا چرسہ بغیر میرے چلائے نہیں چل سکتا تو آسمان اور زمین کا بڑا گرانڈیل چرخ کسی بڑے بھاری بھرکم قوی اور قادر مطلق کسان کے بغیر کس طرح چل سکتا ہے۔" (١٩٠٤ء، اپریل فول، ٣)

٦ - (کمہار کا) پہیہ جسے گھما کر مٹی کے برتن بنائے جاتے ہیں، چاک۔

 صورت نئی بناتے ہیں ہر دم خیال سے گردش کچھ اپنی کم نہیں چرخ کلال سے (١٨٨٢ء، صابر، ریاض صابر، ٢٠٩)

٧ - دریا یا سمندر میں پڑنے والا چکر، چک پھیری، بھنور۔

 موجوں کو غم شاہ میں بیتابی ہے ہر چرخ میں آسمان دولابی ہے (١٨٧٥ء، دبیر، رباعیات، ٣٨)

٨ - وہ گول پتھر جس پر آہنی آلات کی دھار تیز کرتے ہیں، سان۔

 اتر کر عرش سے اب تک نہ دیکھی چرخ کی صورت کچھ ایسے معتبر اجزا سے بن کر ذوالفقار آئی (١٩٤٣ء، محشر لکھنوی، کلیات (ق)، ٢)

٩ - وہ گول لکڑی جس پر اونی کپڑے، قالین یا دری وغیرہ کو چڑھا کر پھوسڑے صاف کرتے ہیں؛، منجنیق۔ (فرہنگ آصفیہ)۔

 مفلسی میں اب زمانے کا رہا کچھ حال نہیں آسماں جوں چرخ کے پھرتا ہے لیکن مال نہیں (١٧١٨ء، دیوان آبرو، ٣٤)

١٠ - سوت کاتنے کا چرخا۔

"اس میں زمین کے جذب مرکزی کے جذر و مد پیدا ہوتا تھا، جس کا بہاؤ چاند کی چرخ محوری کا توڑ کرتا تھا۔" (١٩٢١ء، القمر، ٦٦)

١١ - [ مجازا ] گھومنے کا عمل، گردش، دورہ، چکر، پریشانی، دربدری و آوارہ گردی۔

 تم شوق سے کالج میں پھلو پارک میں پھولو جائز ہے غباروں پہ اڑو چرخ پہ جھولو (١٩٢١ء، اکبر (نگاہ اور نقطے)، ٢٧٩)

١٢ - [ مہرکنی ] مہر کھودنے کی تپائی جس میں برما اور کمانی لگی ہوئی ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 176:3)

١٣ - [ کھیل ] "چھتری کی شکل کا بنا ہوا جھولوں کا چکر، جس کے چاروں طرف مختلف قسم کی نشستوں کے جھولے لٹکے ہوتے ہیں ان پر لوگوں کو بٹھا کر پوری چھتری کو ہاتھ سے یا بجلی کی قوت سے گھماتے ہیں۔" (اصطلاحات پیشہ وراں، 98:8)

١٤ - چکری تارکش کا پھریتا یا کنٹرول؛ فقیروں کا راگ کے وقت ناچنا یا چکر کھانا۔ (فرہنگ آصفیہ؛ اصطلاحات پیشہ وراں، 187:2)

چرخ کے مترادف

پہیا, چکر, گردوں, دور, فلک

آسمان, آکاش, اکاس, پہیا, پیّا, تقدیر, چرخی, چکر, خراد, دور, دولاب, سپہر, فلک, قسمت, گردش, گردوں, گگن, لگڑبگڑ, مشیت, کرم

چرخ کے جملے اور مرکبات

چرخ ستمگار, چرخ سفلہ, چرخ سیار, چرخ سیہ فام, چرخ غدار, چرخ فلک, چرخ انداز, چرخ ابنوس, چرخ آبنوسی, چرخ آتش باز, چرخ بام, چرخ بریں, چرخ اثیر, چرخ اخضر, چرخ اطلس, چرخ برنجی, چرخ بلند, چرخ بے پروا, چرخ بے پیر, چرخ پراں, چرخ پوجا, چرخ پہیہ, چرخ پیر, چرخ چارم, چرخ چاہ, چرخ چوب, چرخ خیاطی, چرخ دوار, چرخ دورانی, چرخ رخش, چرخ رواں, چرخ زبر جدی, چرخ زحل, چرخ زرنگار, چرخ زن, چرخ زناں, چرخ زنگاری, چرخ زنی, چرخ کہن, چرخ گاہ, چرخ محوری, چرخ مکوکب, چرخ مینا, چرخ نیلوفری, چرخ و محور, چرخ ہفتم, چرخ ہنڈولا

چرخ english meaning

a circular motiona cross-blowa cross-bowa latheA wheelbodyfortunelimbs and organs |A|the heavensthe sky

شاعری

  • گردش میں جو کوئی ہو رکھے اس سے کیا اُمید
    دن رات آپ ہی چرخ میں ہے آسمان تو
  • وائے اس جینے پر اے مستی کہ دَور چرخ میں
    جام مے پر گردش آوے اور میخانہ خراب
  • خاطر کرے ہے جمع وہ ہر بار ایک طرح
    کرتا ہے چرخ مجھ سے نئے یار ایک طرح
  • وے لوگ تم نے ایک ہی شوخی میں کھودے
    پیدا کئے تھے چرخ نے جو خاک چھان کر
  • اُودھر تلک ہی چرخ کے مشکل ہے ٹک گزر
    اے آہ پھر اثر تو ہے برچھی کی چوٹ پر
  • ہوتا نہیں ہے باب اجابت کا وا ہنوز
    بسمل پڑی ہے چرخ پہ میری دعا ہنوز
  • صد سالہ دورِ چرخ تھا ساغر کا ایک دور
    نکلے جو مے کدے سے تو دنیا بدل گئی
  • پسنا ستمِ چرخ سے‘ اف منہ سے نہ کرنا
    یہ بات میرے دل میں ہے یا برگِ حنا میں
  • خدا دراز کرے عمر چرخ نیلی کو
    کہ بیکسوں کے مزاروں کا آشیانہ ہوا
  • سرا پردہ چرخ ابر بہار
    یہ جھالر ہے مقیش کی آبدار

محاورات

  • تم بھی کہوگے مجھے چرخہ لے دے
  • چرخ چڑھانا
  • چرخ سے مہتاب توڑ لانا
  • چرخ کھانا
  • چرخہ پونی کرنا
  • چرخہ سا پھرنا
  • چرخہ کاتنا
  • چرخہ ہو جانا
  • چل میرے چرخے چرخ چوں۔ کہاں کی بڑھیا کہاں کا توں
  • چلے رانڈ کا چرخہ اور برے کا پیٹ

Related Words of "چرخ":