چرخہ کے معنی

چرخہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَر + خَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان کے لفظ|چرخ| سے ماخوذ ہے اردو میں |ہ| لاحقۂ نسبت لگانے سے |چرخہ| بنا اور بطور اسم مستعمل ہے گاہے بطور صفت کے بھی استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء "میناستونتی" کی قدیم اردو میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کا ناچ","پرانی ٹوٹی پھوٹی چیز","سوت کاتنے کا آلہ","سُوت کاتنے کا آلہ"]

چَرْخ چَرْخَہ

اسم

اسم آلہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["واحد غیر ندائی : چَرْخے[چَر + خے]","جمع : چَرْخے[چَر + خے]","جمع غیر ندائی : چَرْخوں[چَر + خوں (و مجہول)]"]

چرخہ کے معنی

["١ - سوت کاتنے کا ایک آلہ جس میں ایک مستطیل چوکھٹے ((بیٹھک یا منجھے) کے بائیں سرے پر تکلے کے کھونٹے اور دائیں سرے پر کھونٹوں میں چکوا جڑا ہوتا ہے اور چکوے کے پھٹوں کے کٹے کٹے کنارے ستلی یا ڈور سے باہم کسے ہوتے ہیں۔ ستلی یا ڈور پر مال چڑھا کر چکوے اور تکلے میں ربط پیدا کیا جاتا ہے، تکلے میں چرخ اور دم اڑا لگا کر دستہ کو گھماتے ہیں اور مقرر طریقے سے روئی یا رووڑ کاتتے ہیں۔","٢ - روئی کی لمبی لمبی پونیاں یا دھاگا لپیٹنے کا بیلن جو ہچکے سے مشابہ مگر اس سے بہت بڑا ہوتا ہے۔","٣ - ایک قسم کا ناچ جس میں ناچنے والی کے پھیلے ہوئے ہاتھ اور لہنگے کے نچلے کنارے تیزی سے گھومتے ہیں (اوپر نیچے) دو پہیوں کی سی شکل پیدا کر دیتے ہیں۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)","٤ - مجرم کی گردن کاٹنے کے لیے دھار دار پہیے کی ایک مشین جس کا انیسویں صدی تک فرانس میں رواج تھا۔","٥ - [ کشتی ] کُشتی کا ایک دانو جس میں حریف کی داہنی جانب بیٹھ کر اپنی بائیں ٹانگ اس کی داہنی ٹانگ میں اندر ڈال کر باہر نکال اور داہنی ٹانگ گردن میں ڈال کر دونوں پیر ملا لیے جاتے ہیں اور آگے کو ڈنڈ کیا جاتا ہے حریف چت ہو جاتا ہے۔ (ماخوذ : رموز فن کشتی، 113:1)","٦ - اکا، ٹھیلا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، منیر، 61)"]

["\"عورتوں نے پرانے چرخوں کی صفائی کی اور گاندھی جی کے ارشاد کی تعمیل میں سوت کاتنے لگے۔\" (١٩٨٤ء، گرد راہ، ٤٠)","\"بیلن سے نکال کر اس کو چرخے یا ریل پر لپیٹتے ہیں۔\" (١٨٩١ء، رسالہ حسن، مئی، ٥٥)","\"١٧٩٤ء میں - ظلم و ستم کا تسلط تھا چرخہ یہیں لگایا گیا تھا۔\" (١٨٨٩ء، گلگشت فرنگ، ٢٠٦)"]

["١ - وہ مرد یا عورت جس کے اعضائے بدن ضعیفی وغیرہ سے بالکل ڈھیلے اور سست ہو جائیں، فرتوت، بہت کمزور، عمر رسیدہ، نحیف و نزار۔","٢ - [ مجازا ] وہ مشین یا گاڑی وغیرہ جس کے اجزا کہنگی کی وجہ سے گھس گئے ہوں اور حرکت کرنے پر چوں چوں چرخ بولے، جس کے انجرپنجر ڈھیلے ہو گئے ہوں، کہند یا فرسودہ (بیشتر متحرک رہنے والی چیز)۔","٣ - چالاک، مکار، فریبی، گھما پھرا کر بات کرنے والا۔","٤ - [ کلمہ تشنیع و تحقیر ] بے وقوف، احمق، گدھا، الّو کی دُم۔"]

["\"میرے پرانے خادم بڈھے ہونے کی وجہ سے چرخہ ہو گئے ہیں۔\" (١٩٢٢ء، گاڑھے خاں نے ململ جان کو طلاق دے دی، ٣)","\"ہزارہا روپے کی رتھ کو یہ لوگ اپنی اصطلاح میں چرخا بنائے دیتے ہیں۔\" (١٩٠٣ء، سرشار، بچھڑی ہوئی دلہن، ٢)","\"ہم ایسے چرخاؤں کو ٹھیک بنا دیتے ہیں۔\" (١٨٨٨ء، طلسم ہوش ربا (انتخاب)، ٢٥٧:٣)","\"ملکہ شرارہ جادو نے کہا او چرخا تو کیوں ہنسی یہ کرن سی بدتمیزی تھی۔\" (١٩٠٨ء، آفتاب شجاعت، ٥، ٥٥٥:١)"]

چرخہ english meaning

(rare) skeletona spinning wheeldecrepitleanreelrun downspinning wheel

محاورات

  • تم بھی کہوگے مجھے چرخہ لے دے
  • چرخہ پونی کرنا
  • چرخہ سا پھرنا
  • چرخہ کاتنا
  • چرخہ ہو جانا
  • چلے رانڈ کا چرخہ اور برے کا پیٹ
  • چنے چرونچی ہوگئے۔ گیہوں ہوگئے راکھ۔ گھر میں گہنے تین ہیں چرخہ پونی کھاٹ
  • سارے دن اونی رات کو چرخہ پونی
  • سیاں گئے بدیس میں تو کات کات موئی۔ آگرے کا چرخہ برہان پور کی روئی
  • لوٹ میں چرخہ (بھی غنیمت ہے) نفع

Related Words of "چرخہ":