چوپٹ کے معنی
چوپٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ چَو (و لین) + پَٹ }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |چتر| سے ماخوذ |چو| کے ساتھ سنسکرت زبان کا اسم |پٹ| لگانے سے اردو میں |چوپٹ| بطور صفت مستعمل ہے۔ گاہے متعلق فعل بھی مستعمل ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھلایا ہوا","پیٹ کے بل","چاروں دروازے کھلے ہوئے","چاروں شانے چت"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد ), متعلق فعل
چوپٹ کے معنی
["\"نئی دہلی چوپٹ تھی مگر اصلی دلی میں وہی چہل پہل تھی۔\" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٤٥:٣)","\"پڑھا لکھا سب چوپٹ، جیسے کورے تھے ویسے ہی کورے کے کورے رہے۔\" (١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ٨)","\"نائی اپنے دل میں کہنے لگا . یہ گونگا ہے، بہرا ہے اور بالکل چوپٹ ہے کہ اس نے کوئی جواب بھی میری بات کا نہیں دیا۔\" (١٨٩١ء، قصۂ حاجی بابا اصفہانی، ٣٤٤)","\"خدا ہی نے کہا ہے کہ چوپٹ کرو گے۔\" (١٨٨٠ء ربط ضبط، ٤٣:١)"]
["\"نگار خانوں نے سعادت کے لیے اپنے دروازے چوپٹ کھول دیئے۔\" (١٩٨٤ء، کیا قافلہ جاتا ہے، ١٤٩)"]
چوپٹ english meaning
(open) On all sides(see under چو chau*)(see under چو chau *)in a messinefficeintinefficientlevelledopen all aroundRuined
شاعری
- خو نے تیری تو ہمیں چوپٹ کیا
تجھ سے میں جو کچھ کہا کھٹ کھٹ کیا - کبھی پردہ داری کبھی خود نمائی کبھی کچھ رکاوٹ کبھی کچھ لگاوٹ
تمہاری یہ چاروں ادائیں غضب ہیں یہ چاروں کریں گے ہزاروں کو چوپٹ - اپنے دروازے آگے رکھ نٹ کھٹ
کیے ہیں ان کے گھر کے گھر چوپٹ - گیتا ترنگ چوپٹ تلنگ تب تھیک سٹ سیارے کرنگ
شرمندہ ہو کاڑی اُو چامگ میں پکڑ دک ہو کھڑے
محاورات
- آنکھ چوپٹ اندھیرے نفرت
- اندھا راجا چوپٹ راج (نگری)
- اندھا راجہ بیداد (چوپٹ) نگری
- اندھی نگری چوپٹ راج / راجا
- اندھیر / اندھیر نگری چوپٹ راج / راجا (ٹکے سیر بھاجی ٹکے سیر کھاجا)
- اندھیر نگری چوپٹ راجہ (ٹکے سیر بھاجی ٹکے سیر کھاجا)
- اندھیری نگری چوپٹ راج
- اوگھٹ چلے نہ چوپٹ گرے
- چوپٹ کردینا یا کرنا
- چوپٹ کرنا