چٹنی کے معنی

چٹنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چَٹ + نی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے لفظ |چشٹ| سے چاٹنا بنا اور |نا| لاحقۂ مصدر ہٹا کر |نی| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے |چٹنی| بنا اور اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٨٠ء میں "فسانۂ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پسی ہوئی ہونے کی حالت","چاٹنے کی چیز","چاٹنے کی دوا","لب چش","وہ ہاضمہ چٹ پٹی چیز جس میں دھنیا۔ انار دانہ۔ پودینہ۔ نمک مرچ وغیرہ ڈال کر بناتے ہیں اور کھانے کے بعد یا ساتھ کھاتے ہیں","ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی حالت","کوٹے جانے کی حالت (چاٹنا سے)"]

چشٹ چاٹنا چَٹْنی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : چَٹْنِیاں[چَٹ + نِیاں]
  • جمع غیر ندائی : چَٹْنِیوں[چَٹ + نِیوں (و مجہول)]

چٹنی کے معنی

١ - نمک مرچ، مختلف مسالوں اور ترشی و شکر وغیرہ سے تیار شدہ چیز جو لقمے کے ساتھ چٹ پٹے پن کے لیے تھوڑی سی چکھی جائے، چٹ پٹی چیز۔

"چٹ پٹی چٹنیاں سلیقے سے چنی ہوئی ہیں. گاہک ہے کہ ٹوٹا پڑتا ہے" (١٩٣٨ء، دلی کا سنھبالہ، ٤٣)

٢ - چاٹنے کی دوا، چٹنی کی طرح باریک پسی ہوئی گاڑھی دوا جو انگلی وغیرہ سے زبان پر لگا کر چاٹی جائے، لعوق۔

"تخم خشخاش، تخم کا ہو . باریک کر کے چٹنی بنا کر چٹائیں" (١٩٣٦ء، ترجمہ شرح اسباب، ٢٥٩:٢)

٣ - چٹنی کی طرح باریک پسی ہوئی کوئی چیز۔

"پان میں کتھا چونا لگا کر اس کو سل بٹے پر ذری سا پانی ڈال کر مسالے کی طرح مہین پیس لیتی ہیں اور پھر وہ سرخ چٹنی سی شروے میں ملا دی جاتی ہے" (١٩٠٦ء، نعمت خانہ، ٤)

٤ - چٹ پٹی اور مزیدار بات؛ مزیدار چیز۔

"ارے میاں تم کیا جانو یہ گالیاں نہ تھیں چٹنی تھی۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ١٢٤)

چٹنی کے جملے اور مرکبات

چٹنی چٹ

چٹنی english meaning

A kind of acid sauce (condiment or marmalade)any highly seasoned pastesauce chutney

شاعری

  • وہ چورن چھانٹ دے بادی تعصب ہاے بے جاکی
    وہ چٹنی ترشتی مستِ مئے پندار و غفلت ہو

محاورات

  • چٹنی بنانا
  • چٹنی کر ڈالنا
  • چٹنی کردینا یا کرنا
  • چٹنی ہوجانا یا ہونا
  • دستر خوان پر چٹنی۔ سیج پر نٹنی
  • مغز چٹنی کرنا
  • کھانے ‌میں ‌چٹنی ‌پلنگ ‌پر ‌نٹنی
  • یار ‌کو ‌کروں ‌پیار۔ ‌خصم ‌کو ‌کروں ‌بھسم۔ ‌لڑکے ‌کو ‌کروں ‌چٹنی
  • یہ ‌منہ ‌اور ‌(پھلوریاں ‌یا ‌دھنئے ‌کی ‌چٹنی) ‌مسور ‌کی ‌دال۔ ‌یہ ‌منہ ‌اور ‌گاجریں۔ ‌یہ ‌منہ ‌پان ‌جوگا

Related Words of "چٹنی":