چینی کے معنی

چینی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ چِی + نی }

تفصیلات

iانگریزی میں اسم معرفہ |China| سے ماخوذ |چین| عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں داخل ہوا۔ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |چینی| بنا اور بطور صفت مستعمل ہے۔ گاہے اسم بھی استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چین میں پیدا ہوا ہوا","چین کا","چین کا باشندہ","چین کی زبان","چین کی سفید مٹی","روغنی برتن جو اس مٹی کے بنے ہوں","روغنی برتن جو یورپ سے اسی طرح کے بن کر آتے ہیں","سفید مٹی","سفید کھانڈ","گھڑی کا چہرہ"]

اسم

صفت نسبتی ( مذکر، مؤنث - واحد ), اسم معرفہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : چِینِیوں[چِی + نِیوں (و مجہول)]"]

چینی کے معنی

["١ - ملک چین کی طرف منسوب یا چین سے متعلق، چین کا، چین کی زبان۔","٢ - زرد (رنگ کے لیے)، چھوٹا (قد یا جسامت کے لیے)، تراکیب میں بطور جزو اول مستعمل، جیسے : چینی ہڑ، چینی گلاب، چینی نارنگی۔"]

["\"چینی ریکارڈ میں جو حضرت مسیح کی پیدائش سے دو تین ہزار سال پرانا ہے چاؤسن کا ذکر آیا ہے۔\" (١٩٨٣ء، کوریا کہانی، ٣٦)"]

["١ - چین کا باشندہ، چین کا رہنے والا شخص۔","٢ - سفید اور عمدہ قسم کی دانہ دار یا پسی ہوئی قند۔","٣ - برتن بنانے کی ایک خاص طرح کی کھریا مٹی، نہایت سفید چکنی مٹی، اس مٹی کا برتن نیز دوسری سفید چکنی چمکدار چیز۔","٤ - کھٹی ناشپاتی۔"]

["\"چاپ استک . موٹی تیلیوں کو کہتے ہیں جن سے چینی اور جاپانی لوگ کھانا کھاتے ہیں۔\" (١٩٨٣ء، جاپانی لوک کہانیاں، ٣٤)","\"کھانڈ اور کچی شکر خرید کر اسے صاف کرتے ہیں، اور چینی تیار کرتے ہیں۔\" (١٩٦٦ء، جنگ، کراچی، ٣٠، ٦:١٩٢)","\"روغنی مٹی یا چینی کے پرتکلف طور پر مزین سنہرے ظروف عراق اور ایران سے آئے تھے۔\" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣٥٩:٣)","\"اعلٰی درجے کی ناشپاتی چین میں پیدا ہوتی ہے . اور چینی کے نام سے ترش قسم کو بھی یاد کرتے ہیں۔\" (١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٤٠٣:٦)"]

چینی کے مترادف

شکر

ابلق, بورا, چتلا, چتکبرا, چینا, سرپوش, شکر, قند, مصری, نبات, ڈھکن, ڈھکنا, ڈھکنی, کھانڈ

چینی english meaning

white or coarse sugar; china-wareporcelain; (hence) the face of a watch; the Chinese languagechildren born in (quick) successionthe third of four brothers

شاعری

  • چائے میں چینی ملانا اُس گھڑی بھایا بہت
    زیرِ لب وہ مسکراتا’’شکریہ‘‘ اچھا لگا
  • پتہ ملنا تو بے چینی کا آساں دل کی دھڑکن سے
    مگر زیبا نہیں چھپ کر پرایا راز سن لینا
  • پرکنا یوسن کربی واجب نہیں
    مری عیب چینی مناسب نہیں
  • پر اہل چیں کے فرق پہ زخم جدال ہے
    ثابت ہوا کہ کاسہ چینی میں بال ہے
  • روما دل دیکے میں نے جی گنوایا
    کہ اس چینی میں شاید بال آیا
  • خاکساری جس کو سلطانی ہے اس عالم منیں
    کاسۂ خاکی اسے جیوں چینی فغفور ہے
  • لب شیریں پہ جو ٹپکی بت چینی کی رال
    کیا شکر یوسف مصری ہے جو ہو اوس کا اگال
  • حلوائی ہزاروں آ بیٹھے گرم کڑھاؤ رکھ تھالی نئی
    کو کھوئے ستھرے دودھ منگا اور ڈالی چینی شکر تری
  • دنیا ہی لوٹ کے بینی کروں خوشہ چینی میں
    کہ ہر گز منج منے عادت نہیں ہے خوشہ چینا کا
  • یاں قفس میں کرتے ہیں اپنی پر افشانی کی سیر
    فارغ البال اب ہیں گل چینی سے ہم دامن کو جھاڑ

محاورات

  • اپنی صورت تو چینی میں پیشاب کرکے دیکھ
  • پیسہ پیسہ کمایا‘ چینی بھر اٹھایا
  • چوہا بجاوے چینی ذات جتاوے اپنی
  • چیلے چینی ہوگئے گرو کڑھ ہی رہے
  • سخت بے چین (بے چینی) ہونا
  • گرو ‌گڑ ‌کا گڑ ‌رہا ‌چیلا ‌شکر ‌ہو گیا۔ ‌گرو ‌گڑ ہی ‌رہے ‌چیلے ‌چینی ‌(شکر) ‌ہوگئے
  • نکتہ چینی ہونا

Related Words of "چینی":