ڈائری کے معنی

ڈائری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈا + اے + ری }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے تحریراً ١٩١٣ء کو "چھلاوہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Diary "," ڈائِری"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ڈائِرِیاں[ڈا + اے + رِیاں]
  • جمع غیر ندائی : ڈائِرِیوں[ڈا + اے + رِیوں (و مجہول)]

ڈائری کے معنی

١ - دفاتر یا پولیس چوکی یا کوتوالی کی وہ کتاب جس میں روزانہ کا کام درج کیا جاتا ہے۔

"یہ باتیں کر کے انسپکٹر صاحب اپنی ڈائری اور روزنامچہ مرتب کرنے میں مشغول ہو گئے۔" (١٩١٣ء، چھلاوہ، ٩٧)

٢ - روزنامچہ، نجی بیاض جس میں یاد داشتیں درج کی جاتی ہیں، جیسی کتاب جس میں نام اور پتے درج ہوں۔

"میں نے جیب سے تیزی سے اپنی ڈائری نکالی۔" (١٩٨٤ء، زمین اور فلک اور، ٦)

ڈائری کے مترادف

روزنامچہ, بہی, کھاتا, لیکھا

Related Words of "ڈائری":