ڈاکٹر کے معنی
ڈاکٹر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ڈاک + ٹَر }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے اسم ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے تحریراً ١٧٩٤ء میں "جنگ نامۂ دو جوڑا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["فاضل","انگریزی علم طب کا ماہر","زرخیز چکنی مٹی کی زمین جو کاشت کے لئے بہت اچھی سمجھی جاتی ہے مگر اس کے لئے بہت پانی کی ضرورت ہوتی ہے","طبیب وید","وہ شخص جو کسی علم میں سب سے بڑی ڈگری حاصل کرے"]
Doctor ڈاکْٹَر
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : ڈاکْٹَرْنی[ڈاک + ٹَر + نی]
- جمع استثنائی : ڈاکْٹَرز[ڈاک + ٹَرْز]
- جمع غیر ندائی : ڈاکْٹَروں[ڈاک + ٹَروں (و مجہول)]
ڈاکٹر کے معنی
"ڈاکٹر کو بلانا ہے" اس نے کہا اباجی کی حالت ویسی ہی ہے"۔" (١٩٧٩ء، نیلا پتھر، ١٤)
"ڈاکٹر اردو میں عام لفظ ہے جو طبیب اور جراح کے لیے مستعمل ہے۔" (١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ١٦٧)
"مشہور جرمن سائنسدان ٢١ جون ١٦٤٦ء کو پیدا ہوا اور ١٤ نومبر ١٧١٦ء کو وفات پائی لیپزگ یونیورسٹی میں تعلیم پائی قانون میں ڈاکٹر کی ڈگری لی۔" (١٩٦٤ء، زبان کا مطالعہ، ٢٥٦)
ڈاکٹر کے مترادف
طبیب, عالم, بید, معالج
حکیم, عالم
ڈاکٹر english meaning
Doctor
شاعری
- بگڑے کاموں کو تمہارے حق سنوارے گا یقیں
جیسے تم بگڑے مریضوں کو سنوارے ڈاکٹر - ڈاکٹر سے دوستی لڑنے سے بیر
پھر میں اپنا جان بیما کیا کروں - مرے دل کا نہ سمجھا ہال کچھ بھی ڈاکٹر مس نے
تو پھر دعویٰ یہ کیا ہے تری رگ رگ سے واقف ہوں - مرے دل کا نہ سمجھا حال کچھ بھی ڈاکٹر مس نے
تو پھر دعویٰ یہ کیا ہے میں تری رگ رگ سے واقف ہوں