ڈوم کے معنی
ڈوم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ڈوم (و مجہول) }
تفصیلات
iسنسکرت زبان کے لفظ |ڈومب| سے ماخوذ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٣ء میں "چمن دوم رنگین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قوم جس کا پیشہ گانا بجانا ہے","ایک نیچ قوم جس کا پیشہ چھاج وغیرہ بنانے کا ہے","س۔ ڈوم","گانا گانے والا","مسلمانوں میں ایک قوم جو گانے بجانے کا پیشہ کرتی ہے اس قوم کا ایک فرد","ڈوم بجاوے چینی اور ذات بتاوے اپنی","ہندوؤں کی ایک قوم جو ٹوکریاں چٹائیاں وغیرہ بناتی ہے اور مرگھٹوں پر کام کرتی ہے"]
ڈومب ڈوم
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : ڈومْنی[ڈوم (و مجہول) + نی]
- جمع غیر ندائی : ڈوموں[ڈو (و مجہول) + موں (و مجہول)]
ڈوم کے معنی
"دیہی معاشرے میں نائی، ڈوم، میراثی اور استا کار کا بہت بڑا مقام ہے۔" (١٩٨٢ء، پٹھانوں کے رسم و رواج، ١٠٣)
"رات کے دس بجے ہونگے شمشان کے ایک طرف ڈوم نے بے فکری سے کھٹیا بچھاتے ہوئے کبیر کے دوہے کی اونچی تان چھیڑ دی۔" (١٩٨٦ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٩٥)
ڈوم کے مترادف
بھانڈ, سازندہ, ڈھاڑی, میراثی
بھانڈ, سازندہ, سنگتی, قوال, قوّال, گویا, مغنی, میراثی, ڈھاڑی, کنجر
ڈوم کے جملے اور مرکبات
ڈوم ڈھاڑی, ڈوم پنا, ڈوم کوا
ڈوم english meaning
a low caste of Hindus (they make ropesmatsbasketsfansand arc employed in removing car casesfilthand about burial and burning grounds they are also tublers and merry - Andrews; and withal arc great thieves: thus it will be seen thatbesides the namethey have much in common with the gypsies or |Rom|) a caste of Mohammedans (perhaps convert from the hindu doms)the males of which are musiciansand their women singersdancers and actresses (but they sing and dance in the presence of women only an individual of the dom caste)
شاعری
- آگاوہ ہیں جو تازہ ولایت ، سورات کو
مطرب کو ڈوم کہتے ہیں بولے کہ دوم ہے - آغا وہ ہیں جو تازہ ولایت سو رات کو
مطرب کو ڈوم کہتے ہیں بولے کہ دوم ہے - ڈوم ڈھاری تمام لائے ہجوم
سر نو بیاہ کی ہوئی یاں دھوم
محاورات
- اوسر چوکی ڈومنی گائے تال بیتال
- اوسر چوکی ڈومنی گائے تال بے تال
- باپ ڈوم اور ڈوم ہی دادا ۔ کہے میاں میں شرفا زادہ
- بن بلائی ڈومنی لڑکوں بالوں سمیت آئی
- بنی بنائے بانیا بنی بگاڑے جاٹ مونڈیں سیس سراہ کر ڈوم کبسیر بھاٹ
- پیٹھ پیچھے ڈوم راجا
- تتر بتر ہوگئے سگرڈوم کے کام۔ نمرگئے ججمان جب گانٹھ گرہ کے دام
- جو جٹ بانٹ کھائے اور گیہوں کھائے ڈوم
- چارجات گانویں ہڑبونگ۔ اہیر دفالی دھوبی ڈوم
- چوکی ڈومنی گاوے تال بے تال