ڈوم ڈھاڑی
{ ڈوم (و مجہول) + ڈھا + ڑی }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسما |ڈوم| اور |ڈھاڑی| پر مشتمل مرکب اردو بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٧ء کو"جام سرشار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
ڈوم ڈھاڑی کے معنی
١ - ایک فرقہ جس کا پیشہ گانا بجانا ہے، میراثی۔
"کیسا شوق لگ گیا ہے تمہیں، ڈوم ڈھاڑی بنو گے?" (١٩٨٢ء، غلام عباس، زندگی نقاب چہرے، ٣٦٣)