ڈھیلی بتیسی

{ ڈھی + لی + بَت + تی + سی }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ صفت |ڈھیلی| کے ساتھ سنسکرت اسم |بتیسی| لگانے سے مرکب |ڈھیلی بتیسی| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٦ء کو "دو ہاتھ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ڈِھیلی بَتِّیسِیاں[ڈھی + لی + بَت + تی + سِیاں]
  • جمع غیر ندائی : ڈِھیلی بَتِّیسِیوں[ڈھی + لی + بَت + تی + سِیوں (و مجہول)]

ڈھیلی بتیسی کے معنی

١ - مصنوعی دانت جو پوری طرح منہ میں جمے ہوئے نہ ہوں۔

"عجیب سی خاموشی چھائی ہوءی تھی صرف بڑے میاں کی ڈھیلی بتیسی کی چپڑ چپڑ سنائی دے رہی تھی۔" (١٩٦٦ء، دو ہاتھ، ٢٠٢)