کائنات کے معنی
کائنات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کا + اے + نات }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |کائن| کے ساتھ |ات| بطور لاحقۂ جمع لگانے سے بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جمع کائن یا کائنت کی","کون و مَکاں"]
کون کائِنات
اسم
اسم جمع ( مذکر، مؤنث - واحد )
کائنات کے معنی
مکرو فریب سے بھری اس کائنات میں اپنا گزر نہیں ارے اپنا گزر نہیں (١٩٨٨ء، مرج البحرین، ٣٧)
"میری کل کائنات ایک گھوڑی ہے۔" (١٩٠٤ء، خالد، ١٧)
"یہ ہے گلشن بے خار کی کل کائنات اور شیفتہ تنقیدی بساط۔" (١٩٨٧ء، غالب فکر و فن، ٨٨)
"اگر علت کا عدم فرض کیا جائے تو وہ بھی معدوم ہو جائیں . بخلاف کائنات کے جو فاسد ہونے والے ہیں۔" (١٩٢٥ء، حکمۃ الاشراق، ٢١١)
کائنات کے مترادف
سرمایہ, عالم, مخلوق
بساط, بضاعت, پونجی, جہان, حقیقت, حیثیت, دنیا, سرمایہ, سنسار, عالم, متاع, مخلوق, مخلوقات, مقدرت, مقدور, موجودات
کائنات کے جملے اور مرکبات
کائنات گیر
کائنات english meaning
Existing thingsexistencebeingscreatures; the universethe world; propertypossessionmeansstockcapital; worthvaluecreationworth [A~کون]
شاعری
- دل گیا‘ رونقِ حیات گئی
غم گیا ساری کائنات گئی - تصویر کائنات جو دھندلی سی ہوگئی
کچھ تو اڑا کے لے گئے میری نظر سے آپ - خدا نہیں ہے مگر دل کی کائنات پر وہ
ہے اِک عمر سے چھایا ہوا خدا کی طرح - یہاں تو کچھ بھی نہیں شورش جرس کے سوا
سمجھ رہا تھا کہ رفتارِ کائنات ہے تیز - یہ وہم مٹ چلا کہ جہاں بے ثبات ہے
تم ساتھ ہو تو ساتھ میرے کائنات ہے - بنائی پہلے تو یہ کائنات چاروں طرف
پھر اس کے بعد مجھے آشکار تُو نے کیا - سخن کے نور سے کردار کے اُجالے سے
یہ کائنات بنی ہے ترے حوالے سے - اس بے کنار پُھیلی ہُوئی کائنات میں
کِس کو خبر کہ کون ہوں میں! اور تُو ہے کون! - کل شب تو اُس کی بزم میں ایسے لگا مجھے!
جیسے کہ کائنات مری دسترس میں تھی - اس بے کنار پھیلی ہوئی کائنات میں
کس کو خبر کہ کون ہوں میں! اور تُو ہے کون!
محاورات
- اپنی کائنات کو سنبھالو