کاش کے معنی

کاش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کاش }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ ہے۔ اردو میں بطور حرف استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آرزو ان سب موقعوں پر بولتے ہیں","خدا ایسا کرے","خدا کرتا","خدا کرے","میری خواہش تھی","کلمہ افسوس","کیا اچھا ہو","کیا اچھا ہوتا","کیا اچھی بات ہے"]

اسم

حرف تمنا

کاش کے معنی

١ - اے کاش یا کاش کہ ایسا ہو، کاش ایسا نہ ہو۔

"کاش ملک کے دیگر محکمے آپ کی تقلید کرنے لگتے۔" (١٩٨٦ء، وفاقی محتسب ادارے کی سالانہ رپورٹ، ٣٩٦)

کاش english meaning

wish

شاعری

  • کاش اب برقع مُنہ سے اٹھادے‘ ورنہ پھر کیا حاصل ہے
    آنکھ مُندے پر اُن نے گو دیدار کو اپنے عام کیا
  • کھو ہی رہا نہ جان کو ناآزمودہ کار
    ہوتا نہ میر کاش طلب گار عشق کا
  • آغشتہ میرے خوں سے اے کاش جاکے پہنچے
    کوئی پرشکستہ ٹک گلستاں تلک تو
  • اے کاش خاک میری ہو ہم رہتے کہ میر اس میں
    ہوتی ہمیں رسائی اُس آستاں تلک تو
  • کاش اُٹھیں ہم بھی گنہگاروں کے بیچ
    ہوں جو رحمت کے سزاواروں کے بیچ
  • اے کاش ہم کو شکر کی حالت رہے مدام
    تاحال کی خرابی سے ہم بے خبر رہیں
  • فلک اے کاش ہم کو خاک ہی رکھتا کہ اس میں ہم
    غبار راہ ہوتے یا کسو کی خاکِ پا ہوتے
  • تو ہے کس ناحیہ سے اے دیار عشق کیا جانوں
    ترے باشندگاں ہم کاش سارے بیوفا ہوتے
  • انا کے خول سے اے کاش ہم دونوں نکل آتے
    میں تیرے رُوبرو ہوتا تُو میرے رُوبرو ہوتا
  • کاش بادل کی طرح پیار کا سایہ ہوتا
    پھر میں دن رات تِرے شہر پہ چھایا ہوتا

محاورات

  • ایک دانت اکاش ایک دانت پکاش
  • جو کبیر کاشی میں مریں رام ہیں کون نہورا
  • چقندر کاشتم زردک برآمد
  • رانڈ سانڈ سیڑھی سنیاسی ان سے بچے تو سیوے کاشی
  • سبھی کو کرجو کاشی جائیں تو پاتر چاٹن کون آئیں
  • کاں ‌کاشی ‌کاں ‌کاشمیر ‌کاں ‌خراسان ‌گجرات۔ ‌تلسی ‌یاں ‌تو ‌جیو ‌کو پر ‌البدلے ‌جات

Related Words of "کاش":