کبر کے معنی

کبر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کِبْر }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بڑا ہونا","پیرانہ سالی","دیرینہ سالی","کلاں سالی","کہن سالی"]

کبر کِبْر

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

کبر کے معنی

١ - غرور، تکبر، گھمنڈ، غرّہ، کبرو نخوت۔

"کبر نخوت، جھوٹ، خود پسندی . یہ ساری خصوصیات بیک وقت ہر فرد میں موجود ہوتی ہیں۔" (١٩٧٠ء، برش قلم، ١٣٣)

٢ - بزرگی، بڑائی، عظمت، شرافت، نجابت۔ (پلیٹس؛ فرہنگ آصفیہ)

٣ - [ تصوف ] عاشق پر صفات قہر کے تسلط کو کہتے ہیں اور بعضوں کے نزدیک کبر اور کفر سے مراد عالم لاہوت اور ملکوت ہیں۔ (مصباح التعرف)

کبر کے مترادف

بڑائی, بزرگی, نخوت

ابھیمان, امیری, بزرگی, بڑائی, بڑھاپا, پیری, تکبر, خودبینی, خودپسندی, خودنگری, رعونت, شان, شیب, عظمت, غرور, گھمنڈ, نخوت, کَبَر, کَبَرَ, کہولت

کبر english meaning

Greatnessgrandeur; nobilityeminence; pridebeing advanced (age)consertdignity [A]grandeurhaughtinessold agepride

شاعری

  • سب کبر ترا دم میں نکل جائے گا ناری
    زہرا کی لگی آہ تو جل جائے گا ناری
  • کلمہ کبر کا لب پر کوئی لاؤ تو سہی
    دیکھو کیا سنتے ہو لو ترچھی سناؤ تو سہی
  • کب نخل غرور بارور ہوتا ہے
    بد ذائقہ کبر کا ثمر ہوتا ہے
  • صوفی شہر کو ہے کبر سکندر منشی
    کہیں گدڑی میں تو ٹکرا نہیں دارائی کا
  • کہتی ہے ز راہ کبر مجھ سے وہ گرل
    کیا تجھ سے ملوں کہیں کا تو ڈیوک نہ ارل
  • دربار سلطنت میں ہے کبر و خود پسندی
    مذہب میں دیکھتا ہوں جنگ اور گروہ بندی
  • تمام کبر ہے شایان شان ذات احد
    بشر کے واسطے ہے طوق لعنت سرمد
  • تجے کبر ہور کبریائی مجے
    تجے دود ہور روشنائی مجے

محاورات

  • بسم اللہ اللہ اکبر کردینا
  • توتی چگیں تو اونچ چگ نیچ چگن مت جا۔ کلے لجاوے آپنے۔ کہیں اکبر شاہ
  • تکبر عزازیل را خوار کرد۔ بزندان لعنت گرفتار کرد
  • چوں گوش روزہ دار براللہ اکبر است
  • دل بدست آور کہ حج اکبر است از ہزاراں کعبہ یک دل بہتر است
  • سب پیڑوں میں بڑا جو بڑ۔ اکاس وا کی چوٹی پاتالی واکی جڑ، ہرے ہرے پتے لال لال پھر۔ اکبر بادشاہ گیدی خر
  • سر میں تکبر (بھرا) ہونا
  • طوطی چگے تو اونچ جگ نیچ چگن مت جا، کلے لجاوے اپنے کہیں اکبر شاہ
  • کبریت احمر کا اثر رکھنا

Related Words of "کبر":