کتاب کے معنی
کتاب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کِتاب }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب مشتق اسم ہے۔ عربی زبان سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["لکھنا","گرنتھ شاستر","وہ چیز جو لکھی جائے"]
کتب کِتاب
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کِتابیں[کِتا + بیں (یائے مجہول)]
- جمع استثنائی : کُتُب[کُتُب]
- جمع غیر ندائی : کِتابوں[کِتا + بوں (واؤ مجہول)]
کتاب کے معنی
"اس کتاب میں جتنے مضامین ہیں وہ محتلف اخبارات و رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔" (١٩٨٤ء، کیا قافلہ جاتا ہے، ٣)
"سبقت لے جاتی ہے اس پر کتاب یعنی اس کی سر نوشت۔" (١٨٣٠ء، تنبیہ الغافلین، ٥٠)
"یہاں کتاب سے مراد قرآن کریم ہے۔" (١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٥٤:١)
"کمپنیوں کے فائدے میں تھا کہ وہ کتابوں میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری دکھائیں۔" (١٩٧٥ء، شاہراہ انقلاب، ١٣٢)
"اکثر مفسروں نے یہاں کتاب سے لوحِ محفوظ یا نامۂ اعمال مراد لیا جاتا ہے۔" (١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ٥:١)
کتاب کے مترادف
صحیفہ, نسخہ, مرقع, نوشتہ
بہی, بیاض, پُستک, پشتک, پوتھی, تحریر, جلد, چٹھی, رجسٹر, رسالہ, صحیفہ, گرنتھ, مقالہ, مکتوب, نامہ, نسخہ, نگاشتہ, نوشتہ, کَتَبَ, کراسہ
کتاب کے جملے اور مرکبات
کتاب اللہ, کتاب نویس, کتاب و سنت, کتاب ہدی, کتاب حیات, کتاب دار, کتاب داری
کتاب english meaning
A book; a writingdespatches; scripture; a letter
شاعری
- آگے زبانِ یار کے خط کھینچے سب نے میر
پہلی جو بات اس کی کہیں تو کتاب ہو - بصیرتوں کا مُرقع رہا وہ اُمی لقب
کُھلی کتاب ہے وہ اب بھی آدمی کے لئے - امجد کتاب جاں کو وہ پڑھتا بھی کس طرح!
لکھنے تھے جتنے لفظ ، ابھی حافظے میں تھے - تری اک نگاہ کے فیض سے مری کشتِ حرف چمک اٹھے
مرا لفظ لفظ ہو کہکشاں مجھے ایک ایسی کتاب دے - یونہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئ شام گھر بھی رہا کرو
وہ غزل کی سچی کتاب ہے اسے چپکے چپکے پڑھا کرو - جسے لے گئی ہے ابھی ہوا وہ ورق تھا دل کی کتاب کا
کہیں آنسوؤں سے مٹا ہوا کہیں آنسوؤں سے لکھا ہوا - پت جھڑوں کی کہانیاں پڑھنا
سارا منطر کتاب سا ہوگا - دکھ کتاب درد کی کہانی پڑ
آبخورے نین کے انجو بھر - شہیدی کشتہ ہوں ان صاحبوں کی قدردانی کا
سمجھتے ہیں کتاب آسمانی میرے دیواں کو - کرتی نہ صبا ہر ورق گل کو پریشاں
ہوتا جو کتاب گل گلزار کا پٹھا
محاورات
- اپنی کتابیں دھو کر پی لو
- العلم صید و کتابتہ فید
- حساب و کتاب میں رہنا
- حساب کتاب میں رہنا
- رفیق کنج تنہائی کتابست
- گدھے پر کتابیں لادنا
- گدھے پر کتابیں لدنا
- لال کتاب اٹھ بولی یوں تیلی بیل لڑائیا کیوں، کھل کھلا کے کیا مسٹنڈا بیل کا بیل وار ڈنڈ کا ڈنڈ
- مسلماناں درگور و مسلمانی در کتاب
- کتاب بند ہونا