کربلا کے معنی

کربلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَر + بَلا }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم جامد ہے۔ عربی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اُس بیابان عراق کا نام جہاں امیر المومنین حسین بن علی رضی اللہ عنہ شہید ہوئے","رنج و آفت کا مقام","وہ مقام جہاں بہت سے شہید دفن ہوں","وہ مقام جہاں پانی نہ ملے","کرب و بلا کا مخفف ہے۔ عراق عرب میں ایک مقام جہاں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ اور ان کے ہمراہیوں نے شہادت پائی تھی"]

اسم

اسم جامد ( مؤنث - واحد )

کربلا کے معنی

١ - عراق میں ایک مقام جہاں حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء نے شہادت پائی تھی۔

 آئی جب اپنے شہر کی تصویر سامنے آنکھوں کے آگے پھیل گیا کربلا کا رنگ (١٩٨٨ء، آنگن میں سمندر، ١٢١)

٢ - تعزیے ٹھنڈے کرنے کی جگہ، امام بارگاہ۔

"قدسیہ بیگم . نصیر الدین حیدر کی کربلا میں دفن ہوئیں۔" (١٩٣٥ء، بیگمات شاہان اودھ، ٣٥)

٣ - [ کنایۃ ] وہ جگہ جہاں لاشیں بکھری پڑی ہوں، مقتل۔

 غمزے سے اپنے بولے وہ کشتوں کو دیکھ کر لوجی میری گلی نہ ہوئی کربلا ہوئی (١٨٨٨ء، صنم خانۂ عشق، ٢٧٥)

٤ - وہ مقام جہاں پانی میّسر نہ ہو۔

 ابرو کی دھن میں چاہِ ذقن کا رہا نہ دھیان پانی کی کربلا ہوئی کعبہ کی راہ میں (١٨٥٨ء، امانت (نوراللغات))

٥ - [ کنایۃ ] مصیبت، بلا۔

 بلاؤں کو دعوت گھٹاؤں نے دی ہے گھٹاؤں میں ہیں منتظر کربلائیں (١٩٦٠ء، آتشِ خنداں، ١٠٣)

٦ - [ کنایۃ ] عظیم الشان، قربانی۔

 قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہے اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد (١٩٢٣ء، کلام جوہر، ٣٩)

٧ - [ کنایۃ ] معرکہ، جنگ، مقابلہ۔

 مسلسل کربلائے خیر و شر میں حُسینی عظمتوں کا وار تُو ہے (١٩٨٤ء، سمندر، ٣٧)

٨ - [ کنایۃ ] کمی، قحط۔ (مہذب اللغات)

کربلا کے جملے اور مرکبات

کربلائے معلی

کربلا english meaning

(fig.) Calvary(fig.) Galvary [A]imam Husain|s sarcophagusKerbalaname of a place in Iraq where Imam Husain was martyredname of a place Iraq where Imam Husain was martyredthis is Shi|ite shrine

شاعری

  • ہے لہو کا قافلہ اب تک رواں
    اور قاتل، کربلا میں رہ گئے
  • رسم یہ حق پہ جان دینے کی
    ہم نے سیکھی ہے کربلا سے ہی
  • مجھے بھی سامنا ہے کربلا کا
    مرا سر بھی اچھلنا چاہتا ہے
  • سرکت اب آہ واشک میں آل عبا کی ہے
    حر کو موافق آب وہوا کربلا کی ہے
  • شہید ہوگئے جب کربلا میں آں سرور
    تو لوٹنے کو چلا شمر اہل بیت کا گھر
  • ابرو کی دھن میں چاہ ذقن کا رہا نہ دھیان
    پانی کی کربلا ہوئی کعبے کی راہ میں
  • داؤد کربلا کی جو صحبت نصیب تھی
    آہن گداز تھی یہ کرامت نصیب تھی
  • تعزیہ خانوں میں جاتا چھپ کے وہ رعنا غزال
    مرثیوں میں سننے شاہ کربلا کے غم کا حال
  • جو کربلا میں جبر ہوا سوں یہ ماجرا
    تفصیل وار حق کوں سناویں گی فاطمہ
  • خجل ہے مہر خاک کربلا کے ذرے ذرے سے
    زمیں نے کھا لیا ہے ہائے کن روشن جمالوں کو

Related Words of "کربلا":