کرچی کے معنی

کرچی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کِر + چی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |کرچ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ تصغیر لگانے سے |کرچی| بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٧ء کو "طوفان حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کِرْچِیاں[کِر + چِیاں]
  • جمع غیر ندائی : کِرْچِیوں[کِر + چِیوں (واؤ مجہول)]

کرچی کے معنی

١ - ریزہ، نکیلا ٹکڑا (کسی ہڈی یا شیشے وغیرہ کا)

"خوابوں کی شکستہ کرچیوں کی طرح آنکھوں میں چبھ گئے، اور رگوں میں اندھیرا بن کے اتر گئے۔" (١٩٨١ء، اکیلے سفر کا اکیلا مسافر، ٩)

٢ - ہڈی یا دانت کا چھوٹا ٹکڑا۔ (فرہنگ اثر)

کرچی کے جملے اور مرکبات

کرچی کرچی

کرچی english meaning

["A segment","a lice","a small piece bit","particle","grain"]

Related Words of "کرچی":