کسر کے معنی

کسر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَسَر }{ کَسْر }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |کَسْر| کی تارید ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیاتِ میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٠ء کو "کلیاتِ میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["توڑنا","(حساب) اکائی کا کوئی حصہ یا حصے","اکائی کا ایک حصہ یا کئی حصے","بچوں کی بدہضمی","پیٹ کا خلل","زیر کی حرکت","ٹوٹ پھوٹ","ٹوٹا ہوا"]

کسر کَسْر

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد ), اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کَسْریں[کَس + ریں (یائے مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : کَسْروں[کَس + روں (واؤ مجہول)]
  • جمع : کَسْریں[کَس + ریں (ی مجہول)]
  • جمع استثنائی : کَسُور[کَسُور]

کسر کے معنی

١ - نقص، خرابی۔

"میں خدا کے فضل و کرم سے اچھا ہوں، صحت عامہ تو قریباً بحال ہوگئی ہے البتہ آواز میں ابھی کسر باقی ہے۔" (١٩٣٦ء، اقبال نامہ، ٢٤٥:١)

٢ - کمی، کوتاہی۔

 حد تکمیل کو پہونچی تری رعنائی، حُسن جو کسر تھی وہ مٹادی تری انگڑائی نے (١٩٤٩ء، جوئے شیر، ٢٤)

٣ - نقصان، گھاٹا، خسارہ۔

"ریل میں جو کرایہ صرف ہو اس کی کسر قیمت سے پوری ہو جائے گی۔" (١٩٢٤ء، جغرافیۂ عالم، ١١٠)

٤ - بچوں کے پیٹ کا خلل، بدہضمی۔ (نوراللغات، فرہنگ آصفیہ)

"نوید بضم اول و کسر ثانی و یائے مجہول۔" (١٨٧٢ء، عطر مجموعہ، ٢٧١:١)

١ - [ قواعد ] زیر کی حرکت، زیر کی آواز، زیر، کسرہ۔

"جب کسی شخص کی ہڈی میں کسر یا فک ہو جائے یا اس میں موچ آجائے۔" (١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ١٨٩)

٢ - توڑنا پھوڑنا، شکستگی۔

"اختصار کرو ان کسروں کا۔" (١٨٥٤ء، تحفۃ الاسباب، ١٩)

٣ - [ ریاضی ] صحیح عدد کا کوئی حصہ یا جزو، اکائی کا ایک حصّہ یا کئی حصّے، (حساب کا ایک قاعدہ)۔

کسر کے مترادف

قلت, نقص, نقصان

انس, بھاگ, بھاگنا, پارہ, پھوٹ, توڑنا, جزو, حصہ, ریخت, ریزہ, شکست, شکستگی, گھاٹا, نقص, نقصان, ٹوٹ, ٹکڑا, کَسَرَ, کمی

کسر کے جملے اور مرکبات

کسرپیما, کسر اعشاریہ, کسر نفسی, کسر شان, کسر عام, کسر غیرواجب

کسر english meaning

Breaking; breach; routingputting to fight; rout; a fraction; lossdamage; afflictiontroubleinconvenience; contrition; (in Gram.) the sign ( )of the short vowel; something wrong or amiss; something wantinga want; deficiencydefectflaw.((Plural) کسور kusoor|) Deficiency(path) fractionvowel mark corresponding to English

شاعری

  • سو کالج کی حالت ابھی ڈھانچ کی ہے
    بنی کیمیا پر کسر آنچ کی ہے
  • نہ توڑا انھیں غیر سے بے نظیر
    محبت میں اتنی کسر رہ گئی
  • لگا رکھنا تمہیں آتا نہیں بس ہے کسر اتنی
    تمہارے دم میں کوئی بار بار آئے تو کیا آئے
  • جب سے کی تیرے لبوں نے کسر شان انگبیں
    ہو گیا ہے مکھیوں کا رزق شان انگبیں

محاورات

  • آپ ہی کی کسر تھی
  • ایک آنچ کی کسر
  • ایک آنچ کی کسر رہ جانا
  • ایک آنچ کی کسر رہ گئی ہے
  • ایک آنچ کی کسر ہے
  • ایک تاو کی کسر
  • تن کسرت میں من عورت میں
  • چلتی میں کون کسر کرتا ہے
  • سب شکل ہے لنگور کی اک دم کی کسر ہے
  • کسر اٹھا رکھنا

Related Words of "کسر":