کلمہ کے معنی

کلمہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَلِمَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بات کرنا","اعتقاد نامہ","اقرارِ توحید و رسالت","دین اسلام کے رسول کا عقیدہ","مسلمانوں کا ایمان کا اقرار","وہ بامعنی لفظ جو انسان کے منہ سے نکلے","یک سخن"]

کلم کَلِمَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : کلِمے[کَلِمے]
  • جمع : کَلِمے[کَلِمے]
  • جمع غیر ندائی : کَلِموں[کَلِموں (واؤ مجہول)]

کلمہ کے معنی

١ - [ قواعد ] وہ بامعنی لفظ جو آدمی کے منہ سے نکلے، بامعنی بول۔

"کلمہ (بول): وہ لفظ جس سے صرف ایک (مفرد) معنی مراد لیے جائیں۔" (١٩٨٢ء، اردو قواعد، ٧)

٢ - لفظ، قول، بات، فقرہ۔

"مالک! پھر بھی وہ ہم سب پر حاوی ہے اور آپ کو ایسے کلمے زبان سے نہ نکالنے چاہیے۔" (١٩١٤ء، پیاری زمین، ٣٣٣)

٣ - [ شرع ] وہ جملہ جو بالعموم ایمان کے اقرار کے لیے ادا کیا جائے کلمہ شریف۔

"پہلا کلمہ بچے کو چھوٹی سی عمر ہی سے سکھا دینا چاہیے۔" (١٩٧٨ء، روشنی، ٢٤٤)

٤ - [ تصوف ] ماہیات اور اعیان ثابتہ اور حقائق اور موجودات خارجیہ میں سے ہر ماہیت اور عین ثابۃ اور حقیقت اور موجود خارجی یعنی ہر ہر متعین کو کلمہ کہتے ہیں۔ (مصباح التعرف)

٥ - [ منطق ] فعل (فرہنگ آصفیہ)

کلمہ کے مترادف

بات, حرف, لفظ, کلام, کلمۂ توحید

بات, بول, حدیث, حرف, سخن, شبد, قول, گفتار, گفتگو, لفظ, منطق, کلام, کَلَمَ

کلمہ کے جملے اور مرکبات

کلمۂ حق, کلمۂ تحسین, کلمۂ ایجاب, کلمۂ توحید, کلمۂ خیر, کلمۂ تخاطب, کلمۂ شہادت, کلمۂ طیب, کلمہ کفر, کلمہ گو, کلمۃ الحق, کلمۃ اللہ

کلمہ english meaning

a wordspeechsayingdiscourse; a part of speech; the Muhammadan confession of faith

شاعری

  • شمس و قمر کے جادو گھر میں، بحر و بر کی حیرت میں
    یوں لگتا ہے جیسے اب تک ’’کُن‘‘ کا کلمہ جاری ہے
  • گناہوں کا ترا جتنا ہے بوجھ اور بھار اترے گا
    اسی کلمہ کی دولت سے میاں تو پار اترے گا
  • میں کہ ہوں اک کلمہ گوے رسول مختار
    حرمرا نام ہے ہوں بندہ آل اطہار
  • جیو کی پدک کا لال ہے یو لال سچ مانو تمیں
    سو گند کھاتی ہوں سکھیاں میں کلمہ تمجید کا
  • کیتا منہ سوے کعبہ کوش ہوئے کر
    کہا بابا کا کلمہ لب کھول کر
  • کلمہ کبر کا لب پر کوئی لاؤ تو سہی
    دیکھو کیا سنتے ہو لو ترچھی سناؤ تو سہی
  • کہہ کے کلمہ کفر کا سولی چڑھے میری بلا
    تھا کمینہ دار بازی کام تھا منصور کاق
  • کون کہتا ہے کہ حلاجوں کا یہ دستور ہے
    کلمہ حق جو کوئی بولا وہی منصور ہے
  • دیکھ ترے جلوے کو یامہن کی جو بیٹی بھی
    منھ سے وہیں کلمہ سو یکبار لگے جپنے
  • کلمہ وہ خیر کا وہ بدھائی کہیں بھی ہے
    بھاٹوں کے لب پہ نغمہ سرائی کہیں بھی ہے

محاورات

  • اللہ کا نام (محمد کا کلمہ) ہے
  • بامن کی بیٹی کلمہ پڑھے یا (بھرے)
  • طوطے کی طرح کلمہ پڑھنا
  • کسی کا کلمہ بھرنا یا پڑھنا
  • کفر کا کلمہ بولنا یا منہ سے نکالنا
  • کلمہ منہ ‌سے ‌نکل ‌جانا

Related Words of "کلمہ":