کلی کلی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word kali-kali meanings and details
کلی کلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَلی + کَلی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |کلی| کے بعد یہی اسم مکرر لانے سے مرکب تکراری بنا جو اردو میں بطور اسم نیز بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو "الماس درخشاں" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - جمع )
کلی کلی کے معنی
١ - ہر ایک کلی؛ ساری کلیاں۔
وہ مست ناز جو گلشن میں جا نکلتی ہے کلی کلی کی زبان سے دعا نکلتی ہے (١٩٢٤ء، بانگِ درا، ١٧١)