کم مایہ کے معنی
کم مایہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَم + ما + یَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کم| کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم |مایہ| بطور لاحقۂ فاعلی لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٢٤ء کو "دیوانف مصحفی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے بضاعت","بے حیثیت","بے مایہ","بے مقدور","چھوٹی پونجی رکھنے والا","کم بضاعت","کم حیثیت","کم مقدور"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
کم مایہ کے معنی
١ - تھوڑی پونجی یا اثاثے والا، ٹٹ پونجیا، نادار، بے حیثیت، کم رتبہ۔
"موضوع کا تنوع، فکر کی گہرائی یا شعور . یہ رویہ شاعری کے لیے سودمند ہو تو ہو مگر شاعر بہت چھوٹا کم مایہ اور بے تہ نظر آنے لگتا ہے۔" (١٩٧٠ء، برش قلم، ٥٦)
٢ - ہیٹا، جس میں صلاحیت یا ہنر کم ہو، کم استعداد۔
"ابھی نابالغ ہے، نارسا ہے، نو آموز ہے، کم مایہ تھے۔" (١٩٨٦ء، اردو ذریعہ تعلیم اور نفاذِ اردو، ١٧)
کم مایہ english meaning
having little capitalillprovidedpoor
شاعری
- پیش منعم نہیں کم مایہ کی عزت ہوتی
آبروچاہے تو دریا سے گہر دور رہے - کم مایہ سبک پیش حباں ہوتا ہے
میزاں سے بدکہی یہ عیاں ہوتا ہے