کمال کے معنی

کمال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَمال }ہنر، خوبی، پورا

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے "قدیم اردو" کے حوالے سے ١٦٤٠ء میں "کشف الوجود" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پورا ہونا","انتہا کا","انتہائی ترقی","انوکھا پن","انوکھی بات","بے حد","پورا پن","حیرت انگیز امر","غایت درجہ کا","کبیر کے بیٹے کا نام"],

کمل کَمال

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی, اسم

اقسام اسم

  • ["جمع : کَمالات[کَما + لات]"]
  • لڑکا

کمال کے معنی

["١ - ہنر، خاص خوبی یا وصف، جوہر، لیاقت۔","٢ - کرتب، اعجاز، کرشمہ۔","٣ - حیرت انگیز بات، انوکھی بات۔","٤ - تکمیل، عروج، انتہا، تمام۔","٥ - [ فلسفہ ] جب تک کوئی چیز قوت سے فعل میں نہیں آتی عرض کہی جاتی ہے اور جب قوت سے فعل میں آجاتی ہے تو اس کو کمال کہتے ہیں۔"]

["\"اس کا کمال ہی یہ ہے کہ دولت کی فراوانی میں بندہ صرف اللہ کے لیے فقر و غنا اختیار کرے۔\" (١٩٨٤ء، طوبٰی، ١٨٨)"," کیا ہے کس نے اشارے سے چاند دو ٹکڑے کہو فلک سے کہ دیکھے کمال احمدۖ کا (١٩٢٧ء، معراج سخن، ٣)","\"میں نے اس دن کی روداد بیان کرنا شروع کی، رحمٰن کیانی حیرت زدہ سنتے رہے، سر ہلاتے رہے، آخر میں کہنے لگے، بالکل صحیح، کمال ہے کہ آپ کو پوری تفصیل یاد ہے۔\" (١٩٩٠ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ١٠)","\"کمال کے معنی تمام ہونے کے ہیں۔\" (١٩٣٩ء، میزان سخن، ٩٨)","\"جو چیز اسے بالفعل حاصل ہو جاتی ہے، وہ کمال کہلاتی ہے۔\" (١٩٠٠ء، علوم طبیعیۂ شرقی کی ابجد، ٣٨)"]

["١ - بہت زیادہ، نہایت، انتہا درجے کا، پوری طرح۔"]

["\"یہ پہلی کتاب ہے جو دہلی کی عمارات پر کمال تحقیق اور غیرمعمولی محنت اور صحت سے لکھی گئی ہے۔\" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٧٩)"]

کمال احمد، کمال بہزاد، کمال اشرف، کمال پاشا، کمال انیس

کمال کے مترادف

اتمام, جادوگری, رستمی, عنفوان, معجزہ, تبحر, انجام

اختتام, ازحد, اعجاز, بہت, پورا, تمام, تکمیل, جوہر, خوبی, سب, عمدگی, فضیلت, فوقیت, گن, لیاقت, وصف, کامل, کرامت, کَمَلَ, ہنر

کمال کے جملے اور مرکبات

کمال درجہ کا, کمال پذیر, کمال ثانی, کمال کا

کمال english meaning

((Plural) کمالات kamalat|) Perfection(Plural) کمالات kamalat|(rare) miracleextrememarvelutmostwonderKamal

شاعری

  • دل رفتہ جمال ہے اس ذوالجلال کا
    مستجمع جمیع صفات و کمال کا!
  • بُھلا کے وہ ہمیں حیران ہے تو کیا کہ ابھی
    اسی طرح کا ہمیں بھی کمال کرنا ہے
  • کوئی خبر خوشی کی کہیں سے ملے منیر
    اس روز و شب میں ایک دن ایسا کمال ہو
  • وہ کمال حسنِ حضور ہے‘ کہ گمانِ نقص جہاں نہیں
    یہی پھول خار سے دُور ہے‘ یہی شمع ہے کہ دھواں نہیں
  • وہ اس کمال سے کھیلا تھا عشق کی بازی
    میں اپنی فتح سمجھتا تھا مات ہونے تک
  • ہمارے بختِ ستم ساز کا کمال ہے یہ
    گُلِ بہار ہیں لیکن خزاں میں رہتے ہیں
  • سب اپنی اپنی موجِ فنا سے ہیں بے خبر
    میرا کمال شاعری، تیراجمال بھی
  • اُس کی نگاہِ لُطف نہیں ہے، تو کچھ نہیں
    امجد یہ سب کمال بھی، صاحبِ کمال بھی!
  • مجھے رات اپنی نگاہ پہ بھی یقیں نہ تھا
    کوئی معجزوں سا کمال تھا مرے سامنے
  • لکھتے ہیں آستینِ ہَوا پر کہانیاں
    ہاتھوں میں یہ کمال سا آیا ہُوا تو ہے

محاورات

  • جل تو جلال تو (صاحب یا عز کمال تو) آئی بلا کو ٹال تو
  • جمال بے کمال مثل گل بے خوشبو ہے
  • ڈوبا بنس کبیر کا جو اپجا پوت کمال
  • ڈوبا بنس کبیر کا جو جائے پوت کمال۔ رام رام دھن بیچ کے لائے چار ہنوال
  • ڈوبا بنس کبیر کا۔ ہائے پوت کمال
  • کسب ‌کمال ‌کن ‌کہ ‌عزیز ‌جہاں ‌شوی
  • کمال پیدا ہونا
  • کمال حاصل ‌ہونا
  • کمال حاصل کرنا یا کمال کو پہنچنا
  • کمال دکھانا

Related Words of "کمال":