کمانا کے معنی
کمانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَما + نا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ مصدر ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور فعل متعدی اور لازم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٨٧ء کو "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(پاپ) ذمہ لینا","(کھیت وغیرہ) زمین کو بار بار جوت کے درست کرنا","چمڑے کو مل کے نرم کرنا","خرچی حاصل کرنا","روپیہ پیدا کرنا","سر لینا","لوہے کو گرم کرکے اور کوٹ کر لوچدار بنانا","کسب کرنا","کسرت سے جسم کو مضبوط بنانا","کمزور کردینا"]
اسم
فعل متعدی
کمانا کے معنی
"اس کو تو ایک ہی بات سمجھ میں آتی ہے "مسعود ہنس کر بولا" اور وہ یہ کہ زیادہ سے زیادہ روپیہ کیسے کمایا جا سکتا ہے۔" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٧٣)
"خدا جانے ان مسلمانوں کو دولت کمانا کب آئے گا۔" (١٩٣٣ء، زندگی، ٣٠٧)
"تم نے کیسے اعمال کمائے تھے کہ اب قبر بھی تمہیں پناہ نہیں دیتی۔" (١٩٦٢ء، حکایات پنجاب، ٥٠:١)
"وہی زمینیں اچھی ہیں جن کی مٹیاں نہ تو بہت چمڑی اور سخت ہوں کہ ان کے کمانے اور تیار کرنے کے لیے محنت اور صرف زیادہ چاہیے۔" (١٨٩٤ء، اردو کی پانچویں کتاب اسمٰعیل، ١٩٦)
"کھالوں کو کما کر چمڑا بناتے ہیں۔" (١٩٢٤ء، جغرافیہ عالم، ١٢٩:١)
"ہمارے ہاں ایک بھنگن کوٹھا کمانے آتی تھی۔" (١٩٥٥ء، منٹو، سرکنڈوں کے پیچھے، ٨٩)
"آپ میرا کہا مان لیں تو سونے روپے کے محلوں رہیں لونڈیاں آگے کمائیں۔" (١٩٣٠ء، چار چاند، ١٥)
کمانا کے جملے اور مرکبات
کمانا دھمانا
کمانا english meaning
to earnto acquireget; to accumulatesave; to worklabour; to perform; to do (good); to perpetratecommit (a crime); to exercise (the faculties) to clean or curry (leather); to clean (a privy); to dress or prepare (land)build (body) with exerciseclean latrine of (house)commit (crime)do (good)dress or curry (leather)earnheat (iron) ir.to softnessscavengeto clean (leather or a privy)to commit (crime)to do (good)to exerciseto fertilizeto lessento work
شاعری
- بھلا کیا کمانا جو کس آنٹ کا
براہوں تبی ہوں تیری گانٹ کا
محاورات
- ا۔جس کمانا یا لینا
- اپنا اپنا کمانا اپنا اپنا کھانا
- اپنا کمانا اپنا کھانا
- پسو کا ستانا نرا پاپ کمانا
- دو پیسے کمانا
- دھی نہ دھپانا آپ ہی کمانا آپ ہی کھانا
- روٹی کما کھانا یا کمانا
- لونڈی بن کر کمانا اور بیوی بن کر کھانا
- لونڈی ہوکر کمانا، بی بی بن کر کھانا