کچی کے معنی

کچی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَچ + چی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ صفت |کچا| کی تانیث ہے۔ جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٥٨٢ء کو "کلمتہ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کچا کی"]

اسم

صفت ذاتی ( مؤنث )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : کَچّا[کَچ + چا]

کچی کے معنی

١ - کچا کی تانیث، خام؛ نارسیدہ؛ ناپختہ (پکی کی ضد)، جو اچھی طرح پکی نہ ہو، ادھ گلی، ادھ کچری، ناتجربہ کار، نابالغ، نوعمر، کمسن، نرم، نازک؛ ادنٰی، گھٹیا، کمزور،بودی؛ مرکبات میں مستعمل ملتا ہے۔"

"کچی دھاتیں وغیرہ برآمد کی جاتی ہیں۔" رجوع کریں: (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٤:٣)

کچی کے جملے اور مرکبات

کچی اینٹ, کچی پکی, کچی پیشی, کچی دھات, کچی شراب, کچی عمر, کچی کلی, کچی نیند

شاعری

  • کچی عمر تھی‘ آنکھوں میں کچھ خواب بھی تھے
    اور رواجوں‘ رسموں کے گرداب بھی تھے
  • کچی ڈور میاں کب تک دیتی ساتھ!
    گرہیں کھولے گا جانے کب وہ ہاتھ
  • اگر مینھ زور سے برسا تو گل جائیں گی دیواریں
    کہ اینٹیں ساری کچی ہیں بشیر احمد کے بھٹے کی
  • کلیاں جھڑی ہیں کچی بکھرے ہیں پھول سارے
    پائیزی چمن میں کیا کیا بہار لوٹی
  • شمع روتی ہے بہت اسکو اٹھالے کوئی
    بیٹھ جائے نہ کہیں کچی ہے تربت میری
  • کچھ ایسی گولیاں کچی نہیں کھیلے ہیں یہ لڑکے
    جو چٹیالے ہوتے ہیں ٹیپ ٹاپ ان کو دکھاتے ہیں
  • کوئی کچی ہے گنے پر بات کا پکا تجھے
    گر پڑے تو اوندھے منہ شیطان کا دھکّا تجھے
  • کچی خلقت کو خیال اپنےمیں لاتا کب ہے
    ہے یہ ڈنڈ پیل جواں تجھ سی کا دھگڑ عاشق
  • گنوا ہات نتے نقد کوں ایک بار
    کیا جا کچی بدسوں سودا اودھار

محاورات

  • ابھی کچا برتن (ابھی کچی لکڑی) ہے
  • ابھی کچا برتن ہے۔ ابھی کچی لکڑی ہے
  • پکا ہونا چاہئے تو پکے کے سنگ کھیل۔کچی سرسوں پیل کے کھری (کھلی) ہوئے نہ تیل
  • پکوائی دینا اور کچی کھانا
  • زبان کچی ہونا
  • میں کچی گولیاں نہیں کھیلا
  • کچی ‌پیندی ‌(رینڈی) ‌دستر ‌خوان ‌کا ‌ضرر
  • کچی ‌شیشی ‌مت ‌بھرو جس ‌میں ‌پڑی ‌لکیر۔ ‌بالے ‌پن ‌کی ‌عاشقی ‌گلے ‌پڑی ‌زنجیر
  • کچی ‌لکڑی ‌جدھر ‌موڑو ‌مڑجاتی ‌ہے۔ ‌کچی ‌لکڑی ‌کو ‌جس ‌طرح ‌جھکاؤ ‌جھکتی ‌ہے
  • کچی ‌کلی ‌کچنال ‌کی ‌توڑت ‌من ‌پچتائے

Related Words of "کچی":