کڑکڑاہٹ

{ کَڑ + کَڑا + ہَٹ }

تفصیلات

iحکایت الصوت سے ماخوذ اسم |کڑ کڑ| کے بعد |انا| بطور لاحقہ مصدر و تعدیہ لگا کر بنائے گئے۔ مصدر |کڑکڑانا| کا حاصل مصدر ہے جو علامتِ مصدر |نا| ہٹا کر اس کی جگہ علامتِ حاصل مصدر ہٹ لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٧ء کو "چندر اولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

["کَڑکَڑ "," کَڑْکَڑاہَٹ"]

اسم

اسم صوت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کَڑکَڑاہَٹیں[کَڑ + کَڑا + ہَٹیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : کَڑکَڑاہَٹوں[کَڑ + کَڑا + ہَٹوں (و مجہول)]

کڑکڑاہٹ کے معنی

١ - کڑکڑانا، کڑ کڑ کی آواز پیدا ہونا۔

"خشک گھاس میں ان کے بھاگنے کی کڑکڑاہٹ کی وجہ سے ہر مرتبہ شیرنی ہی کا گماں ہوتا تھا۔" (١٩٥٨ء، عمرِ رفتہ، ٣٤٨)