گئے حال پر

{ گَئے + حال + پَر }

تفصیلات

iسنسکرت سے اردو میں ماخوذ مصدر |جانا| سے فعل ماضی مطلق |گیا| کا صیغہ جمع مذکر |گئے| کے ساتھ عربی اسم مشتق |حال| لگا کر سنسکرت سے اردو میں ماخوذ حرفِ ربط |پر| بڑھانے سے |گئے حال پر| مرکب بنا۔ اردو میں بطور مطلق فعل استعمال ہوتا ہے اور ١٨٨٨ء کو "طلسم ہوشربا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

متعلق فعل

گئے حال پر کے معنی

١ - گئی گزری حالت کے باوجود، بُرے حال میں بھی۔

"اے بادشاہ اس گئے حال پر اتنا جانتی ہوں کہ تمہارے کنبے میں . یہ ملتی نہیں ہیں۔" (١٨٨٨ء، طلسم ہوشربا، ٤٩٤:٣)