گاؤں کے معنی

گاؤں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گا + اوں (واؤ مجہول) }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٢٥ء کو "سیف الملوک و بدیع الجمال" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

گاؤں کے معنی

١ - چھوٹی بستی یا آبادی، قریہ، موضع، دیہہ۔

"مولوی صاحب . کام میں مشغول ہو جاتے تو ہم لوگ گاؤں چلے جاتے اور وہاں کے حالات بھی معلوم کرتے اور ترکاری بھی خرید کر لاتے۔" (١٩٩١ء، قومی زبان، کراچی، اگست، ٤٩)

گاؤں کے مترادف

آبادی, بستی, پور, چک, قصبہ, مفصل, مسکن

بستی, پنڈ, چک, دیہ, قریہ, گام, گرام, گراں, گوٹھ, گڑھ, مسکن, مقام, موضع, نگری, ٹنڈو, ٹھور, ٹھکانہ, ڈر, کھیڑا

گاؤں english meaning

A villagea hamlet

شاعری

  • شہر میں حُسنِ سادہ کو کانٹوں میں تولا گیا
    بِک گئے کوڑیوں مول‘ جو گاؤں کے پھول تھے
  • اس پہاڑی علاقے میں اک گاؤں کے موڑ پر آتی جاتی بسوں کے لیے
    دو درختوں کی مشفق گھنی چھاؤں میں گرم چائے کی مانوس خوشبو بھی ہے
  • اڑتی کرنوں کی رفتار سے تیزتر، نیلے بادلوں کے اک گاؤں میں جائیںگے
    دھوپ ماتھے پہ اپنے سجالائیں گے سائے پلکوں کے پیچھے چھپالائیں گے
  • بیرون شہر بھی مرے سیل سرشک سے
    تالاب ایک دو ہیں ہر اک گاؤں کے تلے
  • ہاں کیوں نہ ہوں مورکھوں کے دیوتا غالب
    ہیں باولے گاؤں اونٹ بھی پرمیشر
  • محفل زیست پہ فرمان قضا جاری ہے
    شہر تو شہر ہے گاؤں پہ بھی بمباری ہے
  • اس طرح سارے گاؤں گوٹ تباہ
    جیسے گزری ہو ڈاکوؤں کی سپاہ
  • جو بخت میرے خوب ہیں آپی سجن چل آئیں گے
    سکھلا سے گہنے باندھ کر گاؤں بسانا کو لگوں
  • جاگیر دار اور گاؤں کے مکھیا سب پرجا رکھوال بنے
    جشن سیمیں شاہ عثمان کے گن گانا آہی گیا

محاورات

  • ‌گاؤں ‌بسنتے ‌بھوتلے۔ ‌شہر ‌بسنتے ‌دیو
  • آدھے گاؤں دوالی آدھے گاؤں (پھاگ) ہولی
  • آدھے میاں شیخ شرف الدین آدھا سارا گاؤں
  • آدھے میاں محمدی‘ آدھے میں سارا گاؤں۔ آدھے میاں موج‘ آدھے میں ساری فوج
  • آگ بھی نہ لگاؤں
  • آٹھ گاوں کا چودھری اور بارہ گاؤں کا راؤ۔ اپنے کام نہ آؤ تو ایسی تیسی میں جاؤ
  • ابرے کی بھینس بیائل سگرو گاؤں مٹیالے ڈھائل
  • اجڑے گاؤں سے کیا ناتہ
  • اندھوں نے گاؤں مارا دوڑ بو بے لنگڑو
  • انوکھے گاؤں میں اونٹ آیا تو لوگوں نے جانا پرمیشر آیا

Related Words of "گاؤں":