گود کے معنی

گود کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گود (و مجہول) }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھیجا","بیٹھ کر اور دونوں ہاتھ پھیلا کر کسی کو دونوں زانوں پر بٹھانا","دونوں ہاتھ پھیلا کر کسی کو زانوؤں پر بٹھانا","گڑھا جس میں درخت لگاتے ہیں","لے پالک بنانا","متنبٰے کرنا","مٹھائی ناریل وغیرہ جو ہندو دلہن کی گود میں ڈالتے ہیں","ٹانگوں کی بیماری جس میں ٹانگیں سوج جاتی ہیں","ہر چیز کا مغز خصوصاً ہڈی کا"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : گودیں[گو (واؤ مجہول) + دیں (یائے مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : گودوں[گو (واؤ مجہول) + دوں (واؤ مجہول)]

گود کے معنی

١ - آغوش، کنار، پیٹ کا زانو۔

"پھر وہ اوندھے منہ میری گود میں گر پڑی۔" (١٩٨٨ء، نشیب، ٢٩٠)

٢ - [ کنایۃ ] آگے کا دامن۔

 گلوں سے کوئی گود بھرنے لگی کوئی پھول کانوں پہ دھرنے لگی (١٨٤٥ء، حکایت سخن سنج، ١٠٦)

گود کے مترادف

آغوش, دامن, کوکھ, جھولی, کنار

آغوش, آنچل, انکوار, بر, بغل, پہلو, جھود, جھولی, حضن, دامن, سوجن, گود, گودا, گودی, کچھ, کچھار, کروڈَ, کنار, کولی

گود کے جملے اور مرکبات

گود کر, گود کھلائی

گود english meaning

The lap; bosom; embrace; adoption of a child; a hole or hollow (made to plant a tree in)a present made to the bride at different ceremoniesadoptionembracethe lap

شاعری

  • مدت سے جو چڑھا تھا کناروں کی گود میں
    دریا چڑھا تو آج وہ پتھر سفر میں ہے
  • میری طرف سے تمہیں بھی سلام اے کانٹو
    تمہاری گود میں پھولوں کا حُسن پلتا ہے
  • وقت کی گود میں دھندلا گئے روشن چہرے
    ہر خوشی درد کے پہلو میں پلا کرتی ہے
  • گود میں بھی جوش غم دل سے نہ نکلاہائے ہائے
    آپ ہی میں ہم نہیں جب کنج تنہائی ملا
  • گود میں غیر کی رہا برسوں
    اب تو آغوش کر مراآباد
  • انکھیاں بھینوار سو کشنا ہو سدا بھرپور بہتیاں ہیں
    انجھو بھر گود میں میرے تیرت پکڑیا ہے سنگم کا
  • انکھیاں بھینوار سو کشنا ہو سدا بھرپور بہتیاں ہیں
    انجھو بھر گود میں میرے تیرت پکڑ یا ہے سنگم کا
  • وہ گود اٹھا کر خوش ہوتے جیونار میں لائے دونوں کو
    تھے جتنے واں انبار لگے اور ڈھیر مٹھائی کے تھے جو
  • علی ابھی ہیں گود میں رسول کا شباب ہے
    بسان چشم منتظر کھلا حرم کا باب ہے
  • گود میں لے کے نبی پہلے زباں اپنی چوسائیں
    گھر میں اللہ کے پھر بنت اسد دودھ پلائیں

محاورات

  • بھری گود خالی ہونا
  • بھری گودی خالی ہونا
  • بھینس کا دودھ نلی کا گودا
  • بیٹا گود لینا
  • پیٹ بھی خالی گود بھی خالی
  • تیرہ منہ میں گودہ دیتا ہوں
  • تیری گود میں بیٹھوں اور تیری داڑھی نوچوں
  • جب تک بہو کواری تب تک ساس واری۔ بہو آئی گود میں لاڈ گیا حوض میں
  • جس کی گود میں بیٹھنا اس کی داڑھی (کھسوٹنا) کھوسنا
  • گود ‌میں ‌لڑکا ‌شہر ‌میں ‌ڈھنڈورا

Related Words of "گود":