گول کے معنی
گول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گول (و مجہول) }
تفصیلات
iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت اور گا ہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤٦ء کو "قصہ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چھوٹی نالی جس سے کھیتوں میں پانی پہنچاتے ہیں","زمین کا نصف کرہ","علت غائی","علت نمائی","فٹ بال","فٹ بال، ہاکی، پولو وغیرہ کے کھیل میں وہ لکڑی کا بڑا پالا جس میں سے گیند نکالتے ہیں","مویشی کا غول جو دوسرے گاؤں یا دریا کے کنارے یا پہاڑ کے دامن میں جہاں گھاس زیادہ ہو چرنے کے لئے جائے","مٹی کا بڑا مٹکا","کوئی مدور چیز","ہاکی پولو وغیرہ کے کھیل میں وہ لکڑی کا بڑا پالا جس میں سے گیند نکالتے ہیں"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
گول کے معنی
["\"خلیات سائز کے اعتبار سے مختلف ہوتے ہیں اس کے علاوہ شکل کے اعتبار سے مختلف قسم کے ہوتے ہیں، مثلا Oval، گول۔\" (١٩٨١ء، آسان نباتیات، ١٩٠)","\"ماہر معالجوں ہی کو تشخیص نہ کر ملا کہ تخم عمل روئیدگی سے عاری ہے یا زمین شور ہے اور بات گول ہی گول رہی۔\" (١٩٨٦ء، انصاف، ١٨٣)","\"بے ساختہ فرمایا \"جی ہاں\" مگر میرے ساتھ گول ہی بیٹھے رہیے۔\" (١٩٤٠ء، مضامین رموزی، ٨٤)","\"لفظ گول اردو میں غائب کے معنی بھی دیتا ہے جیسے شام کا کھانا گول کر دو۔\" (١٩٨٨ء، اردو، کراچی، جولائی تا ستمبر، ١٠٧:٣)"," نا حق خم فلک سے امید شراب عیش سمجھاؤں کیا سمجھ بھی تو رندوں کی گول ہے (١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، میخانۂ الہام، ٣٧٨)","\"نہ عشق بازی کا ڈھب نہ محبت سازی کا سلیقہ بالکل کورے، سپاٹ، گول دونپو۔\" (١٩١٥ء، سجاد حسین، کایا پلٹ، ٥٠)"," تمہارا گول عشق ہے نہیں فٹ بال سے کچھ کم ذرا چلنے میں جڑ کر اس کو ٹھوکر دیکھتے جاؤ (١٩٣٧ء، ظریف لکھنوی، کلیات، ٦٩:١)"]
[" یہ صراحی ہے یہ ججھر ہے یہ مٹکا یہ گول یہ ہے ضحک یہ سبو بہر شراب و روغن (١٩١٠ء، کلام مہر (سورج نرائن)، ١٨٣)","\"طرح طرح کی پتنگ بنے، گول، دوپنا، ماہی جال، مانگدار، بھیڑیا، طوقیہ، خربوزیہ، لنگوٹیہ، چپ، تکل، کنکیا، سفید، للپتا، کلپتا۔\" (١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ١٤١:٤)"]
گول کے مترادف
آفتابی, مشکوک
بیوقوف, حاجت, خواہش, دائرہ, داؤں, رغبت, ضرورت, غرض, فرصت, قابل, گُلیا, گمن, گول, گھات, گیند, لائق, مطلب, مقصد, موقع, کرّہ
گول کے جملے اور مرکبات
گول گپا, گول مٹول
گول english meaning
Anything round; a circle; a ball; a spherea blockheada large earthen potcircularglobularindefinitering-shapedroundvague
شاعری
- نقشہ ہے ہوا گول مصور کی بہوکا
ہاں آدمی کی شکل ہے تصویر نہیں ہے - شانے وہ گول گول وہ بازو بھرے بھرے
فرقت میں جن کی حور نہ تکیے پہ سر دھرے - سمجھے نہ کوئی حرف و حکایات گول گول
پستاں کے وصف میں کروں وہ بات گول گول - گول پگڑی نیلی لنگی مونچھ منڈی تکہ ریش
پھر وہ رومال اور وہ اخ تھو نامدانی آپ کی - عین شفقت سے بنائے شہسوار ان کو رکاب
یہ جو دونوں دیدہ تخچیر کے حلقے ہیں گول - دل تو ان میں پھنس جاتا ہے جی ڈوبے ہے دیکھ ادھر
چاہ زنخ گو چاہ نہیں ہے بال اس کے گول جال نہیں - بند شلوار سے چسپیدہ سو اس روپ کے ساتھ
موم پر مہر کوئی گول سی جوں آوے اوچٹ - ناحق خم فک سے امید شراب عیش
سمجھاؤں کیا سمجھ بھی تو رندوں کی گول ہے - تمہارا گول عاشق ہے نہیں فٹبال سے کچھ کم
ذرا چلنے میں جڑ کر اس کو ٹھوکر دیکھتے جاؤ - گول گول آپ سے کہتا ہوں میں یعنی ہے یہ بات
مانگتا ہے جو کوئی اہل کرم دیتے ہیں
محاورات
- آسمانی گولا پڑنا
- آگ بگولا ہونا
- آگ بھبھوکا (یا بگولا) ہونا
- آندھی کی طرح آنا بگولے کی طرح جانا
- آندھی کی طرح آیا بگولے کی طرح گیا
- آواز پر گولی لگانا
- از غیب کا تھپیڑا تھپڑ/ دھکا/ ڈھیلا/طمانچہ/گولا/گھونسا
- از غیبی تھپیڑا/تھپڑ/دھکا/ڈھیلا/طمانچہ/گولا/گھونسا/مار
- ازغیب کا (ازغیبی) تمانچا۔ تھپیڑا۔ دھکا۔ گولا یا گھونسا (مذکر) از غیبی مار
- بات گول کرجانا