آبیات کے معنی
آبیات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آب + یات }
تفصیلات
iفارسی سے ماخوذ اسم |آب| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے آبی بنا اور |ا ت| بطور لاحقہ جمع لگانے سے |آبیات| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٦٩ء میں "ماہنامہ، برقاب" میں مستعمل ملتا ہے۔
["آب "," آبْیات"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر )
آبیات کے معنی
١ - پانی سے متغلق علم، یا علوم۔
"واپڈا کے ایک ماہر آبیات امریکہ گئے انھیں . آبیات میں اعلٰی ڈگری حاصل کرنا تھی۔" (ماہنامہ، برقاب، لاہور، فروری، ١٩٦٩ء، ٣١)