آم کے معنی

آم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آم }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |آمْرَن| ہے اس سے ماخوذ اردو زبان میں |آم| مستعمل ہے۔ اردو میں بطور اسم جامد مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٠ء میں "پنجہ آفتاب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مذکر) کچاپن","آزار (خصوصیت سے انتڑیوں کا)","بیماری آزار (خصوصیت سے انتڑیوں کا)","خام نہ پکا ہوا","کچا پن","کچّا آم","کھانے کی کچّی اشیاء","کھانے کی کچی اشیاء","ہندوستان کا ایک مشہور پھل"]

آمْرَن آم

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : آم[آم]
  • جمع غیر ندائی : آموں[آ + موں (واؤ مجہول)]

آم کے معنی

١ - برصغیر پاک و ہند کا ایک بیضاوی شکل کا یا گول (بیشتر شیریں) پھل (ایک طرف سے کسی قدر موٹا دَل جس کے بیچ میں ایک مہر نما چینپی۔ چھلکا سخت۔ کچے کا گودا اندر سے سفید اور سخت۔ پکے کا زرد یا سرخی مائل اور نرم۔ گودے کے اندر بیضاوی گٹھلی۔ چینپی کو توڑ کر چوستے یا تراش کر کھاتے ہیں۔) اِس پھل کا درخت۔

"رائے صاحب کھڑکی پر جھکے ہوئے آم اور خربوزے، لیچیاں اور سنترے لے لے کر گائتری کو دیتے جاتے تھے۔" (١٩٢٢ء،، گوشہ عافیت، پریم چند، ١٤٨:١)

آم کے جملے اور مرکبات

آم گھاس

آم english meaning

Mangoas you sow so shall you reapmango

شاعری

  • لان میں ایک بھی بیل ایسی نہیں جو دیہاتی پرندے کے پر باندھ لے
    جنگلی آم کی جان لیوا مہک جب بلائے گی واپس چلاجائے گا
  • وہ آم کھا کے لگے ڈھیرو گٹھلی چھلکے کے
    مثل ہے آم کے آم اور کٹھلیوں کے دام
  • تم بھی پڑھ پڑھ کے نفع لودونا
    آم کے آم گٹھلیوں کے دام
  • کہاں تھے اور کہاں آگئے تم اے عاقل
    ہے آم کھانے سے مطلب کہ پیڑگننے سے کام
  • صاحب شاخ و برگ بار ہے آم
    ناز پروردہ بہار ہے آم
  • بادل بھی آکے شوق سے جھولا کریں جو ہو
    اس آم کے درخت میں اک لاکھ من کی شاخ
  • باتیں دو فصلی کرو ان سے اجی جن کے لیے
    خرپزے کھیلی سے آئے آم خالص پور ہے
  • نامہ کوئی نہ یار کا پیغام بھیجیے
    اس فصل میں جو بھیجیے بس آم بھیجیے
  • آموں کی فصل میں وہ کھلواتے آم ہم کو
    ٹپکا وہ چاہے ہوتا چاہے وہ پال ہوتا
  • شجر کیا آم کا ہے شاخ مژگاں
    ہمیشہ اشک کا ٹپکا لگا ہے

محاورات

  • ‌دمش برداشتم مادہ برآمد
  • آئے آم جائے لبیدہ
  • آب آمد تیمم برخاست
  • آب رفتہ بجوے باز آمد
  • آدمی کی آب و گل میں بھول کی آمیزش ہے
  • آفتاب آمد دلیل آفتاب
  • آفتاب برآمد ہونا
  • آم (کھاﺋﮯ) پال کا خربوزہ (کھاﺋﮯ) ڈال کا (پانی پئے تال کا)
  • آم املی بھینٹ ہوگئی
  • آم املی کا ساتھ ہے

Related Words of "آم":