آمیزش کے معنی

آمیزش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + مے + زِش }

تفصیلات

iفارسی زبان میں مصدر |آمیختن| سے حاصل مصدر ہے اردو زبان میں اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٢ء میں "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["از آمیخن","پھیٹ (پھینٹ)","ربط ضبط","فارسی آمیختن سے","ملا جُلا","ملنے کا عمل","میل جول","میل ملاپ","کھوٹ ملاؤ","ہم آمیز"]

آمیختن آمیزِش

اسم

اسم حاصل مصدر ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : آمیزِشیں[آ + مے + زِشوں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : آمیزِشوں[آ + مے + زِشوں (و مجہول)]

آمیزش کے معنی

١ - میل، ملاوٹ، شمولیت۔

"فارسی خیالات کی آمیزش بھی شعرا نے بھاکھا میں نہایت سلیقہ کے ساتھ کی ہے۔" (١٩٢٥ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٠، ٩:١٦)

٢ - اختلاط، میل ملاپ، میل جول

"جو لوگوں سے بہت آمیزش رکھتا ہے جانو کہ صدق اس میں کم ہے۔" (١٩٢٤ء، تذکرۃ الاولیا، مرزا جان، ٣٤٧)

٣ - گٹھ جوڑ، سازش۔

"اس نے بہ آمیزش اہل دربار شاہ جہاں بادشاہ کو قید کر لیا۔" (١٨٦٤ء، تحقیقات چشتی، ٣٣٦)

آمیزش کے مترادف

لت, ملاوٹ, تخلیط

اختلاط, امتزاج, پھیٹ/پھینٹ, ترکیب, تلازم, رلاؤ, شرکت, مخلوط, ملاؤ, ملاوٹ, ملونی, میل

آمیزش کے جملے اور مرکبات

آمیزش پذیر

آمیزش english meaning

Mixturemixing; capability of mingling; sociable ness; mixed feelings; mingled motives; lack of purity or sincerity; duplicity; alloyadulterationadmixtureintercoursemixturenoiseOne who mixes or compoundspeal (of thunder)rattleroartemperament [P~آمیختن]

محاورات

  • آدمی کی آب و گل میں بھول کی آمیزش ہے

Related Words of "آمیزش":