آمیزہ کے معنی

آمیزہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + مے + زَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان کے مصدر |آمیخن| سے حاصل مصدر |آمیزش| سے |ش| گرا کر ہندی قاعدہ کے مطابق |ہ| بطور لاحقۂ اسمیت مذکر لگانے سے |آمیزہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩١١ء میں "باقیات بجنوری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["موزوں طبع"]

آمیختن آمیز آمیزَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : آمیزے[آ + مے + زے]
  • جمع غیر ندائی : آمیزوں[آ + مے + زوں (واؤ مجہول)]

آمیزہ کے معنی

١ - آمیز کیا ہوا، مرکب۔

"ان کی زبان اردو اور انگریزی الفاظ کا ایک عجیب آمیزہ ہے۔" (١٩١١ء، باقیات بجنوری، ٢٤)

٢ - کیمیاوی محلول، مکسچر۔

"ہائیڈروجن دو بالکل مختلف نوعیتوں کے سالمات کا آمیزہ ہے۔" (١٩٣٩ء، طبیعی مناظر، ٧٣٨)

آمیزہ کے مترادف

محلول

بوڑھا, پیر, جماع, شاعر, صحبت, طبیعت, مباثرت, مجامعت, مرکب, مزاج

آمیزہ english meaning

mixture

Related Words of "آمیزہ":