آڑھت کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word aarhat meanings and details

آڑھت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + ڑَھت }

تفصیلات

iسنسکرت زبان میں اصل لفظ |ارتھ| ہے اور اس سے ماخوذ اردو مستعمل |آڑھت| ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء میں "حکایات سخن سنج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خرید و فروخت","دستوری کمیشن","دلال خانہ","دلالی پر فروخت","ساہو کاروں کی معتمد علیہ جگہ","سودا گروں کا مال تولنے بیچنے یا رکھنے کا کاروبار","لین دین","ٹھیرنے کی جگہ","کمیشن پر لوگوں کا مال بیچنا","کمیشن کا کام"]

ارتھ آڑَھت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : آڑَھتیں[آ + ڑَھتیں (یائے مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : آڑَھتوں[آ + ڑَھتوں (واؤ مجہول)]

آڑھت کے معنی

١ - دکان کوٹھی یا جگہ وغیرہ جس پر لوگوں کا مال بکنے کے لیے آئے اور دکاندار کو بیچنے کا حق المحنت دیا جائے، گنج، تھوک کی دکان، ایجنسی، کمیشن یا دستوری پر خرید و فروخت کا کاروبار۔

"بدلو تھے تو قصائی مگر اب صرف چمڑے اور سینگ کی آڑھت کرتے تھے۔" (١٩١٥ء، سجاد حسین، کایا پلٹ، ٢٢)

٢ - معاملہ کرانے اور مال بکوانے کا معاوضہ، دلالی، کمیشن، دستوری جیسے : مہاجن کو سامان کی قیمت دلاتے وقت دو روپیہ سیکڑا آڑھت کا کاٹ لینا۔ (ماخوذ : پلیٹس)

"اس تدبیر میں تھا کہ دوچار دن بعد کہیں آڑھت پیدا کر کے کسی مہاجن کے ہاتھ ان بتوں کو بیچتے۔" (١٨٤٥ء، حکایات سخن سنج، ٥٤)

٣ - خرید و فروخت کا رابطہ، لین دین۔

آڑھت or aarhat english Translation

Agencymercantile correspondence; the business of weighingsellingor holding in charge the merchandise of dealers; also the remuneration for this service or agency; sale by commission; commission; brokerageagencybrokerage ; commissioncommission agencysale by commission

شاعری

  • ڈھونڈھتی پھرتی تھی گلشن میں بھی آڑھت ہردم
    کیسی بے چین ہوا کرتی تھی عاشق سے نظر
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!