ابتدائی کے معنی

ابتدائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِب + تِدا + ئی }

تفصیلات

iعربی زبان کے لفظ ابتدا کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت |ی| بطور لاحقۂ نسبتی لگائی گئی ہے۔ ١٩١٠ء کو "تربیت الصحرا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(تعلیمات) پہلی جماعت سے چوتھی یا پانچویں تک کا","آغاز کا","ابتدا کا","ابتدا یا شروع کا","پرانے عہد کا","پہلا (شمار یا ترتیب میں)","دیبا چہ کے طور پر","شروع زمانے کا","شروع کا","نیچے کا یا زیریں (درجے یا منزل وغیرہ کے لحاظ سے)"]

اِبْتِدا اِبْتِدائی

اسم

صفت نسبتی

ابتدائی کے معنی

١ - ابتدا یا شروع کا، پہلا (شمار یا ترتیب میں)۔

"شوکت کو اپنے کیے کی ابتدائی سزا تو یہ ملی کہ انھیں بائی کاٹ کر دیا گیا"۔ (١٩٣٤ء، فریب زندگی، ١٤)

٢ - شروع زمانے کا، آغاز کا۔

"ابتدائی چھ سالوں میں بچوں کے ذہن میں اس کو پیدا کرنے کا امکان ہے"۔ (١٩٣٥ء، اصول تعلیم، ٣٤٥)

٣ - افتتاحی، تمہیدی۔

"اس وقت جو کام ہو رہا ہے وہ بالکل ابتدائی ہے"۔ (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٧)

٤ - نیچے کا یا زیریں (درجے یا منزل وغیرہ کے لحاظ سے)

"وہ ابتدائی مدارج طے کر کے . آگرہ کالج میں داخل ہو گئے"۔ (١٩٥٧ء، تلامذہ غالب، ٢١)

٥ - پرانے عہد کا، قدیمی۔

"وہ ابتدائی چٹانوں کے ٹکڑوں . میں پایا جاتا ہے"۔ (تربیت الصحرا، ٤٢)

٦ - بنیادی، اساسی۔

"تک بند . عروض کے ابتدائی اصولوں سے بھی آگاہ نہیں ہوتا"۔ (١٩٢٤ء، ناٹک ساگر، ٣٥٢)

٧ - [ تعلیمات ] پہلی جماعت سے چوتھی یا پانچویں تک کا، پرائمری، تحتانی۔

"انھوں نے ابتدائی تعلیم کو لازمی قرار دیا"۔ (١٩٥٩ء، قومی تعلیم کے کمیشن کی رپورٹ، ٢٦٥)

ابتدائی کے جملے اور مرکبات

ابتدائی رسوم

ابتدائی english meaning

preliminaryintroductoryprefatory; primarypriorinitialprefatoryPreliminaryprimarystart

Related Words of "ابتدائی":