ارتقا کے معنی

ارتقا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِر + تِقا }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے، ثلاثی مزید فیہ کے باب افتعال مہموز اللام سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ملتا ہے۔ عربی میں اصل لفظ |ارتقاء| ہے۔ اردو میں "محامد خاتم النبیین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(انگریزی) ایوولوشن (Evolution)","(مرتبے درجے مقام یا حیثیت کی) بلندی","بلند ہونا","ترقی کرنا","درجہ بدرجہ","زینہ بزینہ اوپر چڑھنا","قانون ارتقا (عموماً ڈراون سے منسوب) جس کی رو سے انسان حیات کے ابتدائی درجے سے ترقی کرکے بہت سی تبدیلیوں کے بعد موجودہ صورت اور حالت تک پہنچا","لغوی معنی ہیں اوپر چڑھنا","مراد ترقی پانا","مرورایام یا زمانے کے ادلنے بدلنے سے کسی شے کی خصوصیات میں ترقی پذیر تغیر و تبدل"]

رقی اِرْتِقا

اسم

اسم حاصل مصدر ( مذکر، مؤنث - واحد )

ارتقا کے معنی

١ - (مرتبے، درجے مقام یا حیثیت کی) بلندی، بلند ہونا، ترقی کرنا۔

"میری خرافات نے مجلس علما و فقہا سے دادپائی، اس کو اپنی ارتقا سمجھتا ہوں۔" (١٩١٦ء، رقعات اکبر، ١٧)

٢ - درجہ بدرجہ، ترقی، زینہ بزینہ اوپر چڑھنا۔

 کسی کے ذہن میں گر ہے بلند پروازی تو علم فلسفہ سلم ہے ارتقا کے لیے

٣ - قانونِ ارتقا (عموماً ڈاروں سے منسوب) جس کی رو سے انسان حیات کے ابتدائی درجے سے ترقی کر کے بہت سی تبدیلیوں کے بعد موجودہ صورت اور حالت تک پہنچا، (انگریزی) ایوولوشن (Evolution)۔

"ارتقا کے نظریے کو ڈارون نے بڑی عمدگی سے زندہ مخلوقات میں ثابت کیا ہے۔" (١٩٠٠ء، سلیم، مضامین، ٧٢:١)

٤ - مدور ایام یا زمانے کے ادلنے بدلنے سے کسی شے کی خصوصیات میں ترقی پذیر تغیر و تبدل۔

"ماہر لسانیات جانتا ہے کہ ارتقائے زبان کی رفتار یہی ہوتی ہے۔" (١٩٤٠ء، مقدمہ انشائے بے خبر، حامد حسن قادری، الف)

ارتقا english meaning

evolutionto elevateTo make improvementto make progress

محاورات

  • زوال الدنیا بارتقاء السفلہ

Related Words of "ارتقا":