اعظم کے معنی

اعظم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَع + ظَم }بہت بڑا

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم تفضیل ہے اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(منزلت، صورت، حالت، مقدار یا شمار میں) بہت بڑا، سب سے بڑا (زیادہ تر ترکیب میں مستعمل)","بزرگ ترین","بہت بڑا","بہت عظیم","جمع: اعاظم","عظیم ترین","نہایت بڑا"], ,

عظم عَظِیْم اَعْظَم

اسم

صفت ذاتی, اسم

اقسام اسم

  • لڑکا

اعظم کے معنی

١ - (منزلت، صورت، حالت، مقدار یا شمار میں) بہت بڑا، سب سے بڑا (زیادہ تر ترکیب میں مستعمل)۔

"وہاں نور کی حدت اعظم ہوتی ہے۔" (١٩٣٩ء، طبیعی مناظر، ٢٤)

اعظم الحسن، اعظم فاروق، اعظم الرحمن

اعظم english meaning

GreatestAzam

شاعری

  • چہرہ انور ترا دیکھا ہے یہ ممکن نہیں
    آنکھ جھپکائیں فروغ نیِر اعظم سےہم
  • وہ عقل اول و اعلیٰ حقیقت اسا
    وہ نفس کائنہ و روح خالد و اعظم
  • انس وجن‘ ابرو ہوا گیوں نہ ہوں فرماں بردار
    ہے ترے نام کو خاصیت اسم اعظم
  • پات اور بن ہیں جیسے سوکھے جانیں اڑالے جاتی ہے
    پہنچے ہے تاعرس اعظم خاک ہماری اڑائی ہوئی
  • امام اعظم سوں مذہب پھیلا
    شافعی، مالکی، حنبلی، چھیلا
  • موج زنی ہے میر فلک تلک پر لجہ ہے طوفاں زا
    سر تا سر ہے تلا طم جس کا وہ اعظم دریا ہے عشق
  • سیاہ پرور و گیتی کشا و دشمن بند
    امیرِ اعظم و نیکو شِیَم ، مدارِ مہام
  • روح اعظم تھیں نور مثالی ہر ارواحاں جگ کیاں ساریاں
    بہشت دوزخ ہر جی اس ماتھاں اسے بھی انھیں سنواریاں
  • یہ جو دنیا سواد اعظم ہے
    اوڑھے اک آن کالی جاجم ہے

Related Words of "اعظم":