الف کے معنی

الف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَلْف }{ اَلَف }{ اَلِف }

تفصیلات

١ - دوستی یاری, ١ - ایک ہزار، دس سینکڑے، (ہندسوں میں) 1000۔, ١ - (گھوڑے کی) پچھلی ٹانگوں پر سیدھا کھڑے ہو جانا کی حالت یا کیفیت (ہونا کے ساتھ مستعمل)۔, iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم نیز صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(تصوف) ذات احدیت کے لیے (فرہنگ مصطلحات) عرفاء، ا)","(فلکیات) برج ثور (=بَیل) کے لیے (نجم الحامد عرف سیر الافلاک، ١٠٢)","(منطق) موضوع (مسند الیہ) کے لیے (منطق ابتدائی، ١٨١)","ا کا تلفظ","ابجد کا پہلا حرف","اردو حروف تہجی کا پہلا حرف جو عربی رسم الخط پر مبنی بعض دوسری پاکستانی اور بیرونی زبانوں میں بھی مشترک ہے؛ اصلاً فینیقی، الف کے نام سے موسوم، عموماً ایک کھڑی لکیر سے شناخت ہوتا ہے۔ یہ حرف علت (مُصَوَّتَہ) ہے، کبھی الفاظ کے شروع میں، جیسے؛ اَب، اِدھر، اُدھر، اولا، اَوکَھٹ، اُوپر، اَیمَن، ایمان، افادہ؛ کبھی درمیان یا آخر میں، جیسے: کار، جا۔ البتہ عربی سے ماخوذ بعض الفاظ میں درمیان کلمہ تلفظ مختلف ہوتا ہے، جیسے: جُرأت، تَاَثُّر، تَاَمُّل:","الف کی دو صورتیں ہیں: مقصورہ اور ممدودہ، اَخرالذکر کھینچ کر پڑھا جاتا ہے اور دو الفوں کے برابر ہوتا ہے، اور اس کے اوپر یہ علامت: (~) ہوتی ہے جسے مد کہتے ہیں۔ بعض عربی الفاظ اور اسما میں اسے کسی حرف کے اوپر چھوٹے کھڑے خط یا نصف الف کی صورت میں بھی لکھا جاتا ہے، جیسے: اَعلیٰ، اَدنیٰ، اِسمٰعیل، اِسحٰق، عِیسیٰ، مُوسیٰ، مُرتَضیٰ، اِلٰہی، رِبوٰ، زکوٰة، مِشکوٰة، وغیرہ۔ املا میں اسے بعد میں آنے والے حرف سے جوڑ کر نہیں لکھا جاتا، البتہ د ڈ ذ ر ڑ ز ژ و، نیز ان کے ہائیہ کے سوا باقی حروف ماقبل کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ یہ حرف ذیل کے الفاظ و امور کے اختصار، اشارے یا علامت کے طور پر مستعمل ہے:","اللہ کے لیے، عموماً سرنامے پر (دیکھیئے : الف)","ایک یا اول (شمار یا ترتیب عددی بتانے کے لیے)","متحرک الف کو عربی میں ہمزہ کہتے ہیں"]

الف اَلِف

اسم

اسم ( مؤنث ), صفت عددی, اسم کیفیت, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

الف کے معنی

١ - دوستی یاری

٢ - عادی ہونا

 ہوتی نہ یاد زلف جو خط شکستہ میں لکھتے الف خطوں کی نہ پیشانیوں میں ہم (١٨٥٤ء، ذوق، دیوان، ١٢٢)

١ - ایک ہزار، دس سینکڑے، (ہندسوں میں) 1000۔

"نشان کی شکل دو الفوں کی ہوتی ہے۔" (١٩٣٨ء، آئین اکبری (ترجم)، ٣٧٥:١)

١ - (گھوڑے کی) پچھلی ٹانگوں پر سیدھا کھڑے ہو جانا کی حالت یا کیفیت (ہونا کے ساتھ مستعمل)۔

 معلم نے چھڑیاں لگائیں کہ چھریاں الف دیکھیو اس تن نازنیں کے (١٨٢٤ء، مصحفی، کلیات، ٤٠١:٢)

١ - اللہ کا مخفف جو عموماً خطوں یا نسخوں یا دستاویزوں کے شروع میں لکھا جاتا ہے (بیشتر اس طرح: ا)۔

"خاکہ الف میں نعل سازی کی ساری ایڑی سے شو تک یکساں موٹائی کی ہے۔" (١٩٠٥ء، دستورالعمل نعلبندی اسپاں، ١٠٢)

٢ - سیدھی کھڑی لکیر یا خط وغیرہ۔

بے راہ روی کا ذمہ دار انجینئر نہیں بلکہ کوئی اور مثلا الف ہے۔" (١٩٣٥ء، بھرے بازار میں، ١٨٤)

٣ - چھڑی وغیرہ کی مار کا نشان، بٹ۔

 ظاہر ہے قد سے عشق شہنشاہ لو کشف ایمان کا نون بن گیا قامت کا اب الف (١٩٤٧ء، مراثی، نسیم (قلمی نسخہ)، ٥٣:٣)

٤ - عنوانات یا اوراق وغیرہ کی ترتیب کا نمبرا۔

٥ - مرد مجرد۔ (مطلع العلوم (ترجمہ) ، 220)۔

٦ - (ریاضی وغیرہ) مفروضہ شخص شے مقدار یا عدد وغیرہ۔

٧ - سیدھا، راست۔

الف کے مترادف

, ہزار

الفت, اکیلا, بٹ, بکثرت, تنہا, دیالو, راست, سخی, سیدھا, ہزار

الف کے جملے اور مرکبات

الف ثانی, الف لیلہ, الف لیلائی, الف اللہ, الف تیغ, الف اشباع, الف با, الف بطنی, الف خالی, الف زخم, الف کشیدن, الف لام, الف منحنی, الف وصل, الف ہلالی

الف english meaning

thousandthe first letter of the ArabicPersian and Urdu alphabetsalonefriendlessname of first letter of Urdu alphabetsoneone thousandstraight , starkThousand

شاعری

  • چوب حرفی بن الف بے میں نہیں پہچانتا
    ہوں میں ابجد خواں شناسائی کو مجھ سے کیا حساب
  • مل نہین چلتے ہیں کج طبعوں سے ہرگز راستباز
    چین پیٹانی سے باہر ہے الف آزاد کا
  • لذت آتی جو لفظ الفت سے
    پڑھتے دائم الف کے آگے بے
  • رہی چوٹی یوں پیٹ پر چھپ سوں آ
    پٹی پر اچھے جیوں الف ثُلث کا
  • معروف کا دیوان میں تفاول سے جو کھولا
    یہ فال میں نکلا کہ الف ہیچ ندارد
  • سو سیدا الف آل آلا ہے وو
    سدا قدر سوں اپے بالا ہے وو
  • تو وہ در مدینہ علم علیم ہے
    جس شخص کو نہ آوے الف بے تے دال ڈال
  • حلقہ تھا نہ پیکاں تھا نہ گوشہ تھا نہ رہ گیر
    کٹ جاتے تھے مثل خبط باطل الف تیر
  • کسی میدان میں جائے جو شوق نیزہ بازی ہے
    ہلاتا ہے بہت برچھا الف چاک گریباں کا
  • تعریف ترے قد کی الف وار سری جن
    جا سرو گلستان کوں خوش الحاں سوں کہوں گا

محاورات

  • آزاد کا الف
  • الف ب ت پڑھانا
  • الف بے نگاڑا ملا جی (- میاں جی) کو چنے کے کھیت میں پچھاڑا
  • الف بے ہوا ماں چیل باپ کوا
  • الف خالی سمجھنا
  • الف سے (لے کر) یے تک
  • الف سے بے نہ سننا
  • الف سے بے نہ کہنا
  • الف سے بے کرنا
  • الف سے بے کہنا

Related Words of "الف":