الگ کے معنی

الگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اَلَگ }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ اور تحریراً ١٦٧٢ء کو "کلیات عادل شاہ ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(دوسروں سے) جدا","آہستہ سے","اپنی جگہ سے ہٹا ہوا","جھکا ہوا","چپکے سے","سب سے بے تعلق","شامل کی ضد","فاصلے پر جاکر","ٹوٹا ہوا","ہٹ کر"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), متعلق فعل

الگ کے معنی

["١ - (دوسروں سے) جدا، سب سے بے تعلق۔","٢ - علٰحیدہ، علاوہ، سوا، شامل کی ضد۔","٣ - مختلف، متمایز۔","٤ - مستقل، بلاشرکت غیرے جس میں کسی اور کا دخل نہ ہو۔","٥ - کنارہ کش، لاتعلق۔","٦ - نرالا، جو کسی سے میل نہ کھائے۔","٧ - مزید، مزید برآں۔","٨ - کنارے، محفوظ رہنے کی جگہ۔","٩ - مقرر جگہ سے منفصل، شکستہ۔","١٠ - تکرار کے موقع پر ایک حکم میں دو چیزوں کی شمولیت ظاہر کرنے کے لیے، مترادف: بھی، بجائے خود، یہ بھی وہ بھی۔","١١ - برطرف (ملازمت یا منصب وغیرہ سے)۔","١٢ - اچھوتا"]

[" غضب سے ترے مانگتا ہوں پناہ الگ ان سے رکھ جو گئے بھول رہ (١٩١١ء، کلیات اسماعیل، ١٨)","\"لالہ اصل کا حساب کرو سود تو اس سے الگ ہے۔\" (١٩٢٤ء، نوراللغات، ٣٨٦:١)","\"جو ان کی نقل کرتا ہے وہ الگ پہچانا جاتا ہے۔\" (١٩٣٣ء، فراق دہلوی، مضامین، ٦٧)","\"ہم تو الگ گھر کریں گے۔\" (١٩٦٨ء، مرآۃ العروس، ٨٢)","\"تم تو ایک بات کہہ کر الگ ہو گئے آئی گئی میرے سر ہوئی۔\" (١٩٢٤ء، نوراللغات، ٣٨٦:١)"," جو بات ہے ہر مذہب و ملت سے جدا ہے دیکھا تو صبا سب سے الگ تو نظر آیا (١٨٥٤ء، دیوان صبا، غنچۂ آرزو، ٢٧)","\"اس کٹنی نے ہات گلا سب اینٹھا اور مہینے ڈیڑھ مہینے خدمت کروائی سو الگ۔\" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٨)"," آفتیں کرتی ہیں برپا مرے چشم و دل پر کچھ جوانی کی امنگیں ترے جوبن سے الگ (١٨٨٨ء، مضمون ہاے دلکش، ٤٤)","\"جمنا کے پل کی دو کشتیاں الگ ہوگئی ہیں لہٰذا سو مزدوروں کو مرمت کے لیے روانہ کردو۔\" (١٩٢٢ء، فسانۂ غدر، ١٣٨:٢)"," صیاد تاک میں ہے الگ باغباں الگ اک برق ہی کو لاگ نہیں آشیاں کے ساتھ (١٩٤٨ء، نوبہاراں، ١١٩)","\"نوکر کھلی بھوسا چرا چرا کر بیچنے لگا تو اسے الگ کیا۔\" (١٩٣٥ء، گؤدان، پریم چند، ٤٣٦)","\"یہ شیر برنج کا پیالہ تو الگ ہی رکھا رہا کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا۔\" (١٩٢٤ء، نوراللغات، ٣٨٦:١)"]

["١ - ہٹ کر، فاصلے، پر جا کر۔","٢ - چپکے سے، آہستہ سے۔","٣ - مستثنٰی، خارج۔","٤ - تنہا، اکیلا۔"]

[" نہیں جاتا تمہاری بزم سے دنیا سے جاتا ہوں الگ اٹھ کر ذرا اک بات سن لو میری محفل سے (١٩١٥ء، گلکدہ، عزیز، ١٣١)"," منہ کھولے ہوئے شیر پہ حملے کو سگ آیا پر دب کے الگ زد سے گیا اور الگ آیا (١٨٧٣ء، انیس، مراثی، ٢٨٨:٢)","\"وہاں چلیں گے تو سب چلیں گے تم کو الگ رکھنے کی کیا وجہ۔\" (١٩٢٣ء، نوراللغات، ٢٧٦:١)","\"آدمیوں سے نفرت ہے منہ لپیٹے الگ پڑے ہیں۔\" (١٩٢٣ء، نوراللغات، ٢٨٦:١)"]

الگ کے مترادف

آف, تنہا, جدا, اکیلا, برخاست, معزول, غیر, مختلف, نرالا, مستثنی, امتیازی, متفاوت, متغائر, متبائن, انوکھا

انوکھا, اکیلا, تنہا, خارج, شکستہ, عجیب, علاوہ, علٰیحدہ, لاتعلق, متمایز, مختلف, مزید, مستثنٰے, مستثنیٰ, مستقل, نرالا, نیارا

الگ کے جملے اور مرکبات

الگ کا الگ, الگ ہی الگ, الگ الگ, الگ تھلگ

الگ english meaning

apartaloofas under a drifta lone; at a distancefar off or away; at liberty; imperceptiblyunperceivedunseen.aloneApartasunderbe gone !DetachedDiscreteint. be gone!int.be gone!isolatedlooseseparate

شاعری

  • صدمۂ ہجر میں تو بھی ہے برابر کا شریک
    یہ الگ بات‘ تجھے تابِ شکیبائی ہے
  • ضرور مجھ میں کوئی بات ہے الگ سب سے
    زمانہ رکھتا ہے مجھ پر نظر زیادہ ہی
  • الگ الگ سہی دنیا کا اور دوست کا غم
    کبھی یونہی ذرا دیکھو انہیں ملا کر بھی
  • حرج ہی کیا ہے الگ بیٹھا ہوں محفل میں خموش
    تم سمجھ لینا کہ یہ بھی نقش ہے دیوار کا
  • عمر بھر سنگ زنی کرتے رہے اہلِ وطن
    یہ الگ بات ہے دفنائیں گے اعزاز کے ساتھ
  • یہ الگ بات کسی پیڑ سے منسوب نہیں
    برگِ آوارہ سہی ہیں تو چمن میں ہم بھی
  • یہ الگ بات کہ میں ہی نہیں یوسف‘ ورنہ
    بکنا چاہوں تو یہاں مصر کا بازار بھی ہے
  • یہ الگ بات کہ خاموش ہیں اہل زنداں
    ورنہ یہ حَبس ہے دیوار میں در ہونے تک
  • الگ الگ سہی دنیا کا اور دوست کا غم
    کبھی یونہی ذرا دیکھو انھیں ملا کر بھی
  • پاس اس کا بعد مرگ ہے آداب عشق سے
    بیٹھا ہے میری خاک سے اٹھ کر غیار الگ

محاورات

  • اپنی اڑھائی اینٹ کی مسجد الگ بنانا
  • اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ بنانا
  • اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ بنانا / جمانا /چننا / کھڑی کرنا
  • اپنی ڈیڑھ چاول کی کھچڑی الگ پکانا
  • اپنی کھچڑی الگ پکانا
  • اپنے اڑھائی چاول (الگ) گلانا
  • اپنے ڈھائی چاول الگ گلانا
  • اتنا اکڑتا ہے کہ گردن گدی میں جالگتی ہے
  • الگ الگ پھرنا
  • الگ الگ چلنا

Related Words of "الگ":