امام کے معنی

امام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ اِمام }پیشوا، تسبیح کا بڑا دانہ

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٠٠ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(١) (اہل سنت) وہ فقیہ جس نے قرآن و سنت و اجماع و قیاس سے استنباط و استخراج مسائل کر کے فقہ کو مدون کیا","(جعفری) حضرت علی اور ان کے گیارہ جانشینوں میں سے ہر ایک (اور یہی بارہ امام یا ائمۂ اثنا عشر کہلاتے ہیں۔ ان کے نام یہ ہیں: حضرت علی، امام حسن، امام حسین، امام زین العابدین، امام محمد باقر، امام جعفر صادق، امام موسیٰ کاظم، امام علی رضا، امام محمد تقی، امام علی نقی، امام حسن عسکری، امام مہدی آخرالزماں)","پیش نماز","تسبیح میں اُوپر کا لمبا دانہ","تسبیح کا پیش دانہ جسے تسبیح کے ڈورے میں دونوں سرے ملا کر پرو دیا جاتا ہے","علم جو تعزیہ کے آگے لے جاتے ہیں","علَم جو تعزیے کے آگے لے جاتے ہیں","نماز پڑھانے والا","کسی جماعت کا مقتدا"],

امم اِمام

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : اَئِمَّہ[اَئِم + مَہ]
  • جمع غیر ندائی : اِماموں[اِما + موں (و مجہول)]
  • لڑکا

امام کے معنی

١ - کسی جماعت کا مقتدا، پیشوا، سردار، رہبر۔

 ہے رام کے وجود پہ ہندوستان کو ناز اہل نظر سمجھتے ہیں اس کو امام ہند (١٩٠٨ء، بانگ درا، ١٩٥)

٢ - کسی خاص علم یا فن کا ماہر؛ جیسے: اما غزالی وغیرہ۔

 کیا اماماں سیاست کیا کلیسا کے شوخ سب کو دیوانہ بنا سکتی ہے میری ایک ہو (١٩٣٨ء، ارمغان مجاز، ٢٢٣)

٣ - نماز پڑھانے والا، پیش نماز۔

 نماز عید ہوئی مے کدے می دھوم سے آج ریاض بادہ کشوں نے ہمیں امام کیا (١٩٣٢ء، ریاض رضوان، ٥٣)

٤ - تسبیح کا پیش دانہ جسے تسبیح کے ڈورے میں دونوں سرے ملا کر پرو دیا جاتا ہے۔

 نہیں یہ قائد قوم اپنی قید کا قائل شمار دانۂ ستبیح میں امام نہیں (١٩٣١ء، بہارستان، ظفر علی خاں، ٥١٠)

٥ - علم جو تعزیے کے آگے لے جاتے ہیں۔ (جامع اللغات، 268:1)

"اس نے جو کام کیے ان میں سے ایک یہ ہے کہ فقہا کو حکم دیا کہ کسی مجتہد یا امام کی تقلید نہ کریں۔" (١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٣٣:٥)

٦ - [ اہل سنت ] وہ فقیہ جس نے قرآن و سنت و اجماع و قیاس سے استنباط و استخراج مسائل کرکے فقہ کو مدون کیا۔

"حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام امر و لیعہدی کو گیا سمجھتے تھے۔" (١٩٢٢ء، تحفۂ رضویہ، فوق بلگرامی، ٤٩)

٧ - [ جعفری ] حضرت علی اور ان کے گیارہ جانشینوں میں سے ہر ایک (اور یہی بارہ امام یا ائمہ اثنا عشر کہلاتے ہیں۔ ان کے نام یہ ہیں: حضرت علی، امام حسین، اماحسن، امام زین العابدین، امام محمد باقر، امام جعفر صادق، امام موسٰی کاظم، امام علی رضا، امام محمد تقی، امام علی نقی، امام حسن عسکری، امام مہدی آخر الزماں)۔

٨ - [ تعمیر ] وہ تاگا جس سے تعمیر کے وقت معمار دیوار کی سیدھ ناپتا ہے۔ (فرہنگ آنندراج، 417:1)

امام احمد، امام دین، نماز پڑھانے والا، امام رازی، امام شافعی

امام کے مترادف

پیش امام, قائد, لیڈر, مجتہد, متبوع, ہادی

اگوا, اَمّ, بادشاہ, پروہت, پیشوا, خلیفہ, رہبر, رہنما, سردار, سرگردہ, قائد, گورو, لیڈر, مقتدیٰ, مقری, ہادی

امام کے جملے اور مرکبات

امام شہر, امام جی, امام زماں, امام شاہی, امام اول, امام باڑا, امام اعظم, امام ضامن, امام عصر

امام english meaning

one who is followed or imitated; exemplarguideleaderheadhead of a religion (and especially of a Muhammadan religion)patriarch; priest minister or reader of a mosque; a large bead in a rosary (which remains fixed in the handand is not turned over in counting); the flag or standard borne in procession before the tu|ziyua on the first ten days of Moharramsa large bead in the rosarya prelatechiefpatriarchspiritual leader or guide. (specially of the Islamic religion)Imam

شاعری

  • وہ مقتدائے خلق جہاں اب نہیں ہوا
    پہلے ہی تھا امام نفوس و عقول کا
  • سارے اوباش جہاں کے تجھ سے سجود میں رہتے ہیں
    بانکے ٹیڑھے ترچھے تیکھے سب کا تجھ کو امام کیا
  • میں یہ مانتا ہوں مرے دیئے تری آندھیوں نے بجھادیئے
    مگر ایک جگنو ہواؤں میں ابھی روشنی کا امام ہے
  • کوفے میں عید قتل امام زمن ہے آج
    غل ہے درود عترت خیبر شکن ہے آج
  • امام دویمی مالک ہے اے یار
    شرف جس کا ہے حد حسر (حصر) سے بھار
  • تین باری ہوئے جب پیاس سے بے ہوش امام
    آخر الام کیا پیاس میں روکر یہ کلام
  • کیا سنبھلے جس پہ ظلم کا یوں آسماں گرے
    دل تھام کر زمیں پہ امام زماں گرے
  • تسبیح خاک پاک جو ہو سرخ کیا عجب
    آلودہ اس میں خون امام زمن ہوا
  • امام سوم آئے خامس آل عبا آئے
    وہ آئے جن تعریفوں میں سورے بارہا آئے
  • قدموں کو کھیچ کر جو کرا ہا وہ نیک نام
    گودی میں لے کے پارں دبانے لگے امام

محاورات

  • اندھا امام ٹوٹی مسیت

Related Words of "امام":