بارہا کے معنی

بارہا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بار + ہا }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |بار| کے ساتھ فارسی قواعد کے تحت لاحقۂ جمع |ہا| آخر پر آنے سے |بارہا| مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء میں "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بار بار","بہت دفعہ","سینکڑوں بار","متعدد بار","کئی بار","کئی مرتبہ"]

اسم

متعلق فعل

بارہا کے معنی

١ - بار بار، کئی بار، متعدد دفعہ، مسلسل یا متواتر، اکثر۔

 کہیں ہمارے مٹانے والے نہ خود ہی رہ جائیں مٹ کے اک دن کہ بارہا اس طرح بھی ہم نے جہاں میں ہے انقلاب دیکھا (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٥٧)

بارہا english meaning

frequentlyoftentimes out of number [P]

شاعری

  • بارہا گورِ دل جھنکا لایا!!!
    اب کے شرطِ وفا بجا لایا
  • بارہا بچھڑے تھے لیکن یُوں تجھے کھویا نہ تھا
    اب تو وہ کاٹا ہے ہم نے جو کبھی بویا نہ تھا
  • ہمیشہ کے لئے مجھ سے بچھڑ جا
    یہ منظر بارہا دیکھا نہ جائے
  • وہ ایک بات بھی کتنے رُخوں سے کرتا ہے
    کہ بارہا میری نظروں کے زاویے ٹوٹے
  • یہ سانحہ بھی محبت میں بارہا گزرا
    کہ اس نے حال بھی پوچھا تو آنکھ بھر آئی
  • تمہیں مجھ سے محبت ہے

    محبت کی طبیعت میں یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے!
    کہ یہ جتنی پرانی جتنی بھی مضبوط ہوجائے
    اِسے تائیدِ تازہ کی ضرورت پھر بھی رہتی ہے

    یقیں کی آخری حد تک دِلوں میں لہلہاتی ہو!
    نگاہوں سے ٹپکتی ہو‘ لہُو میں جگمگاتی ہو!
    ہزاروں طرح کے دلکش‘ حسیں ہالے بناتی ہو!
    اِسے اظہار کے لفظوں کی حاجت پھر بھی رہتی ہے

    محبت مانگتی ہے یوں گواہی اپنے ہونے کی
    کہ جیسے طفلِ سادہ شام کو اِک بیج بوئے
    اور شب میں بارہا اُٹھے
    زمیں کو کھود کر دیکھے کہ پودا اب کہاں تک ہے!
    محبت کی طبیعت میں عجب تکرار کی خو ہے
    کہ یہ اقرار کے لفظوں کو سننے سے نہیں تھکتی
    بچھڑنے کی گھڑی ہو یا کوئی ملنے کی ساعت ہو
    اسے بس ایک ہی دُھن ہے
    کہو … ’’مجھ سے محبت ہے‘‘
    کہو … ’’مجھ سے محبت ہے‘‘

    تمہیں مجھ سے محبت ہے
    سمندر سے کہیں گہری‘ ستاروں سے سوا روشن
    پہاڑوں کی طرح قائم‘ ہواؤں کی طرح دائم
    زمیں سے آسماں تک جس قدر اچھے مناظر ہیں
    محبت کے کنائے ہیں‘ وفا کے استعارے ہیں
    ہمارے ہیں
    ہمارے واسطے یہ چاندنی راتیں سنورتی ہیں
    سُنہرا دن نکلتا ہے
    محبت جس طرف جائے‘ زمانہ ساتھ چلتا ہے
  • مرے قریب سے گزرے ہیں بارہا امجد
    کسی کے وصل کے وعدے کو دیکھتے ہوئے دن
  • امام سوم آئے خامس آل عبا آئے
    وہ آئے جن تعریفوں میں سورے بارہا آئے
  • بارہا محفل شاہانہ میں مطلع وہ پڑھا
    جس کی سطوت سے ہوئی جان عدو کی تلپٹ
  • بہت صاف ہیں گالیاں واہ واہے
    سنی بارہا خوش بیانی تمہاری

Related Words of "بارہا":