بارے کے معنی

بارے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + رے }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٥٠٣ء میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آخر الامر","آخر کار"]

اسم

متعلق فعل

بارے کے معنی

١ - ازبسکہ، غرضکہ، آخرکار، الغرض۔

 نفسے چند کی موجوں کے سہارے، بارے چاند تاروں کو چلا دام میں لانے کوئی شخص (١٩٥٨ء، تارپیراہن، ٤٥)

٢ - لیکن، مگر۔

 ہوئے ویراں تو کتنے شہر، بارے بہت آباد ہے ویرانہ ہم سے (١٩٥٨ء، تارپیراہن، ٧٣)

٣ - ایک بار

 باغ تک خانۂ صیاد سے اڑ کر آئی بارے پھر تو نے پر و بال نکالے بلبل (١٨٣٢ء، دیوان رند، ٧٨:١)

٤ - یکایک، ایک دم۔

 آئے وہ اشک تھم گئے بارے چاند نکلا سبک ہوئے تارے (١٩٣٦ء، نقش و نگار، ١٣٤)

٥ - تو پھر، (ماقبل) کے نتیجے میں، بدیح وجہ۔

 نبوت کا جو احمد آسماں ہے ہوئے سبطین بارے چاند سورج (١٨٣١ء، دیوان ناسخ، ٥٠:٢)

بارے english meaning

at lastat lengthat length [P~بارا]oncesuddenlyto snap the fingers

شاعری

  • بارے مستوں نے ہوشیاری کی
    دے کے کچھ محتسب کا مُنہ جُھلسا
  • راہ دورِ عشق میں اب تو رکھا ہم نے قدم
    رفتہ رفتہ پیش کیا آتا ہے بارے دیکھئے
  • جاتی ہے غشی بھی کبھو آتے ہیں بخود بھی
    کچھ لُطف اُٹھے بارے اگر اب ہو ملاقات
  • بارے دنیا میں رہو غمزدہ یا شاد رہو
    ایسا کچھ کرکے چلو یاں کہ بہت یاد رہو
  • زور و زر کچھ نہ تھا تو بارے میر
    کس بھروسہ پہ آشنائی کی!
  • ہمارا حافظہ ہے تیز کچھ یادوں کے بارے میں
    ضروری واقعے بھی ورنہ اکثر بھول جاتے ہیں
  • بارے دنیا میں رہو غمزدہ یا شاد رہو
    ایسا کچھ کرکے چلو تم کہ بہت یاد رہو
  • گھر کے بارے میں یہی جان سکا ہوں اب تک
    جب بھی لوٹوں کوئی دروازہ کُھلا ہوتا ہے
  • ایک حالتِ ناطاقتی میں
    جرمن شاعر گنٹر گراس کی نظم IN OHNMACHT CEFALLEN کا آزاد ترجمہ
    جب بھی ہم ناپام کے بارے میں کچھ خبریں پڑھتے ہیں تو سوچتے ہیں
    وہ کیسا ہوگا!
    ہم کو اس کی بابت کچھ معلوم نہیں
    ہم سوچتے ہیں اور پڑھتے ہیں
    ہم پڑھتے ہیں اور سوچتے ہیں
    ناپام کی صورت کیسی ہوگی!
    پھر ہم ان مکروہ بموں کی باتوں میں بھرپور مذمّت کرتے ہیں
    صبح سَمے جب ناشتہ میزوں پر لگتا ہے‘
    ُگُم سُم بیٹھے تازہ اخباروں میں ہم سب وہ تصویریں دیکھتے ہیں
    جن میں اس ناپام کی لائی ہُوئی بربادی اپنی عکس نمائی کرتی ہے
    اور اِک دُوجے کو دِکھا دِکھا کے کہتے ہیں
    ’’دیکھو یہ ناپام ہے… دیکھو ظالم اس سے
    کیسی کیسی غضب قیامت ڈھاتے ہیں!‘‘
    کچھ ہی دنوں میں متحرک اور مہنگی فلمیں سکرینوں پر آجاتی ہیں
    جن سے اُس بیداد کا منظرص کالا اور بھیانک منظر
    اور بھی روشن ہوجاتا ہے
    ہم گہرے افسوس میں اپنے دانتوں سے ناخن کاٹتے ہیں
    اور ناپام کی لائی ہوئی آفت کے ردّ میں لفظوں کے تلوے چاٹتے ہیں
    لیکن دُنیا ‘ بربادی کے ہتھکنڈوں سے بھری پڑی ہے
    ایک بُرائی کے ردّ میں آواز اُٹھائیں
    اُس سے بڑی اِک دوسری پیدا ہوجاتی ہے
    وہ سارے الفاظ جنہیں ہم
    آدم کُش حربوں کے ردّ میں
    مضمونوں کی شکل میں لکھ کر‘ ٹکٹ لگا کر‘ اخباروں کو بھیجتے ہیں
    ظالم کی پُرزور مذمّت کرتے ہیں
    بارش کے وہ کم طاقت اور بے قیمت سے قطرے ہیں
    جو دریاؤں سے اُٹھتے ہیں اور اّٹھتے ہی گرجاتے ہیں

    نامَردی کچھ یوں ہے جیسے کوئی ربڑ کی دیوارووں میں چھید بنائے
    یہ موسیقی‘ نامردی کی یہ موسیقی‘ اتنی بے تاثیر ہے جیسے
    گھسے پٹے اِک ساز پہ کوئی بے رنگی کے گیت سنائے
    باہر دُنیا … سرکش اور مغرور یہ دُنیا
    طاقت کے منہ زور نشے میں اپنے رُوپ دکھاتی جائے!!
  • میرے بارے میں ہواؤں سے وہ کب پوچھے گا
    خاک جب خاک میں مل جائے گی تب پوچھے گا

محاورات

  • آدھ پاؤ آٹا چوبارے (چوپال میں) رسوئی
  • بوڑھا بارے خلق دوارے
  • بوڑھے بارے خلق دوارے
  • پاؤ سیر چاول‘ چوبارے رسوائی
  • پاؤ سیر چون چوبارے رسوئی
  • پو بارہ (بارے) ہونا
  • چھٹانک چون چوبارے رسوئی
  • دشٹ نہ چھا ڈے دشٹتا کیسی سیکھو ویو۔ دھوہوں سو بارے کاجل سفید نہ ہوئے
  • موری ‌کی ‌اینٹ ‌چوبارے ‌چڑھی
  • ڈیڑھ پاؤ آٹا پل پر رسوئی۔ ڈیڑھ پاؤ چون چوبارے رسوئی۔ ڈیڑھ پاؤ چون نو بیگاری راہ میں ڈر بھی ہے

Related Words of "بارے":