بازو کے معنی

بازو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + زُو }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٥٠٣ء میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بازو بند","بانھ کا اوپر کا حصّہ","بھائی بند","پرندوں کے جسم کا وہ حصّہ جس میں اُڑنے والے پر ہوتے ہیں","چارپائی کی دونوں پٹیاں","دروازے کی چوکھٹ کے دائیں بائیں طرف کی لکڑیاں","رشتہ دار","فوج کے دائیں بائیں کے حصے","میمنہ و میسرہ","کہنی سے لے کر مونڈھوں تک کا حصّہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : بازُوؤں[با + زُو + اوں (و مجہول)]

بازو کے معنی

١ - (جسم انسان میں) کہنی سے شانے تک کا حصہ (خصوصاً وہ جہاں مچھلی ہوتی ہے)، ڈنڈ۔

"لکڑی کو بازو کلائی یا ہاتھ کے ایک کنارے پر باندھ دیا جائے۔" (١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ٢٢١)

٢ - پرند کے دونوں پنکھوں میں سے ہر ایک، پرند کے جسم کا وہ حصہ جس میں شہپر ہوتے ہیں۔

 اسیران قفس یہ جان لیں عہد بہار آیا نئے سر سے اگر ہوں بازوؤں میں کچھ نمایاں پر (١٩٣٤ء، اعجاز نوح،٨٠)

٣ - وہ انگلی نما اعضا جو دریائی جانوروں میں ہوتے ہیں اور ان سے وہ پکڑنے کا کام لیتے ہیں۔ (حیوانیات، 34)

"پھاٹک کو مع چوکھٹ بازو کے اکھاڑ کے کندھے پر رکھا۔" (١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ٢٦٩:٣)

٤ - چارپائی کے دونوں جانب کی ہر ایک پٹی۔ (جامع اللغات، 385:1)

"کمرے کے دونوں بازوؤں پر دو چھوٹے چھوٹے حجرے ہیں۔" (١٩٣٣ء، روحانی شادی، ٢)

٥ - دائیں یا بائیں طرف کا حصہ، جلو، پہلو۔

"گرانڈ ڈیوک اآف ویلمر پروشیا کی افواج میں سے ایک بازو کا جنرل تھا۔" (١٩٠٧ء، نپولین اعظم، ١٧٤:٣)

٦ - فوج کا میمنہ یا میسرہ، لشکر کا ایک حصہ۔

 میں اکیلا اپنے غم کی شرح کر سکتا نہیں کوئی مثل مرثیہ خواں چاہیے بازو مجھے (١٨٣١ء، دیوان ناسخ، ١٥٩:٢)

٧ - وہ شخص جو گویے یا مرثیہ خواں کے ساتھ آس لگاتا ہے۔

 بازو کے ساتھ ٹوٹ گیا آہ دل مرا کرتا ہے اس حیات سے اکراہ دل مرا (١٩٣٠ء، فراست، مرثیہ، ١)

٨ - بھائی۔

"یہی وڈیرے ہمارے بازو ہیں اور ہر مشکل میں ریاست کے کام آتے ہیں۔" (١٩٥٨ء، سہ روزہ |مراد| خیرپور، ٣٠ مئی، ٣)

٩ - معاون، مددگار، ناصر، رفیق۔

"رانگ کانسی پیتل کا زیور - کنگن، بازو - چہیں، پچھلی، یہ سب زیور میلے اور گھسے پہنے۔" (١٩٢٣ء، اہل محلہ اور نا اہل پڑوسی، ٢٧)

١٠ - بازو بند۔

 الٰہی کوڑھ ٹپکے ایسی مغلانی کے ہاتھوں میں کتر کے کر دیا غارت مری انگیا کے بازو کو (١٨٧٩ء، جان صاحب، دیوان، ١٧١:١)

١١ - لباس خصوصاً انگیا کا وہ حصہ جو کہنی سے شانے تک ہوتا اور بغلوں کو بھی چھپاتا ہے۔

 اے بے زبانوں کی زبانو! بے بسو کے بازوو تعلیم نسواں کی مہم جو تم کو اب پیش آئی ہے (١٩٠٥ء، کلیات نظم حالی، ١٤٢:٢)

١٢ - قوت، طاقت۔

١٣ - دو مخالف سیاسی گروہوں میں سے ہر ایک (دایاں اور بایاں کے ساتھ مستعمل)۔

١٤ - [ تصوف ] اعمال سالک جو نفسانیت سے مبرا و معرا ہوں۔ (مصباح التعرف لارباب التصوف، 55)

بازو کے مترادف

پنکھ, ہاتھ

امداد, امدادی, بانہہ, باہو, پر, پنکھ, جوڑ, حمایتی, دوست, ساتھی, سہارا, عضد, قوت, لڑکی, مددگار, معاون, میسرہ, میمنہ, ڈنٹر, ڈنڈ

بازو کے جملے اور مرکبات

بازو بازو, بازو بند, بازو پائے, بازو پناہ, بازوداری, بازو دعوی

بازو english meaning

armupper arm; shoulder; wing (of a bird); flank (of an army); side frame of a doordoor-post; fold of a door; side of a bedstead; (fig.) supportersecondcompanionfriendbrother; an armlet; one who repeats the chorus of the marsiya or elegy on the Hassan and Hussain (P.B.U.H); accompanier or second in a songaccompanistaccompanist (of marsia or dirge-singer)advanceassociateflank (of army)gainincreaseriseside frame (of door)side of bedsteadsupporterwing (of bird)

شاعری

  • نیند اس کی ہے‘ دماغ اس کا ہے‘ راتیں اس کی ہیں
    تیری زلفیں جس کے بازو پر پریشاں ہوگئیں
  • ہَونی۔ انہونی

    بادل ہوں یا کہ دریا‘ دونوں نہیں رُکیں گے
    صحرا کی ریت یونہی بازو کشا رہے گی!
    موسم ہو یا کہ لمحہ‘ دونوں نہیں رُکیں گے
    بے چین منظروں میں بے کل دُعا رہے گی!
    سپنا ہو یا کہ سایا‘ دونوں نہیں رُکیں گے
    رستوں میں ہاتھ ملتی پاگل ہُوا رہے گی!
    آنکھیں مری ہوں یا ہو چہرا ترا اے جاناں
    اس گرد بادِ غم میں دونوں ہی خاک ہوں گے
    دونوں نہیں رہیں گے!
    لیکن یہ خاک اپنی اِس خاکداں سے اُٹھ کر
    تاروں میں جا رہے گی
    جو درد کے مسافر‘ آئیں گے بعد اپنے
    اُن کے لیے وفا کا یہ راستہ رہے گی
  • آج وعدہ کسی کا ٹوٹ گیا
    ریشمی تتلیوں کے بازو سا
  • وقت رخصت کہیں تارے کہیں جگنو آئے
    ہار پہنانے مجھے پھول سے بازو آئے
  • اپنا دل ہے ایک پرندہ جس کے بازو ٹوٹے ہیں
    حسرت سے بادل کو دیکھے بادل اڑجاتا ہے
  • شانے وہ گول گول وہ بازو بھرے بھرے
    فرقت میں جن کی حور نہ تکیے پہ سر دھرے
  • یہی تو ایک ہے بازو شہ مدینہ کا
    حرم کی آس ہے اور آسرا شکینہ کا
  • یہی تو ایک ہے بازو شہ مدینہ کا
    حرم کی آس ہے اور آسراسکینہ کا
  • آفت کا معرکہ دم ردو بدل ہوا
    پھولی شقی کی سانس بھی بازو بھی شل ہوا
  • توکل کے بازو کیرے تول سوں
    لیتی چیند پانی خوش اوس ڈول سوں

محاورات

  • (اپنے) زور بازو سے
  • ایں سعادت بزور بازو نیست
  • بازو پھڑکنا
  • بازو دینا
  • بازو رہ جانا
  • بازو وا کرنا
  • بازو واپس دلانا
  • بازو واپس دینا
  • بازو واپس لینا
  • بازو ٹوٹے باز کو باز ہی لقمہ دے

Related Words of "بازو":