رشید کے معنی
رشید کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَشِید }ہدایت یافتہ، تعلیم یافتہ، مدبر
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اطاعت شعار","اطاعت گزار","پرہیز گار","تربیت یافتہ","تعلیم یافتہ","خدا کا ایک صفاتی نام","خوش اطوار","فرماں بردار","نیک بخت","ہدایت یافتہ"],
رشد رَشِید
اسم
صفت ذاتی ( واحد ), اسم
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : رَشِیدَہ[رَشی + دَہ]
- لڑکا
رشید کے معنی
صوفی عالم رشید و احد والا گہران صاحب جاہ (١٨٨٩ء، کلیات شبلی، ١٨)
تو رشید و جامع و وہاب تو برومقیت تو علی ہے تو ولی ہے تو غنی ہے تو ممیت (١٩٨٤ء، الحمد، ٨٥)
خیرہ کے لیے دیتا ہے نگاہوں کو چمک کر ہر ذرہ ہے خورشید کا شاگرد رشید آج (١٩١٤ء، فرودس تخیل، ٣٢١)
"ایک رشید شاگرد کو یہ سکھایا جاتا ہے کہ خوش خلقی ایک اچھی عبادت ہے۔" (١٩٠٨ء، اساس الاخلاق، ٣٣)
"میر مہر علی اس کے کئی بیٹے جوان مر گئے خدا خدا کرکے میر محمد ہادی وحید جوان اور رشید ہوئے۔" (١٩١٨ء، پیران سخن، ٢٧٨)
رشید کے مترادف
متقی
پارسا, پرہیزگار, تابعدار, شائستہ, فرمانبردار, متقی, مطیع, مہذب, نیک
رشید کے جملے اور مرکبات
رشید ترین, رشیدیہ
رشید english meaning
counterfeiter swindlerdutifulguided in the right wayone who makes fake coinsorthodox [A ~ رشید]righteousRasheed
شاعری
- رشید شاعری اور تم یہ کیا قیامت ہے
عبث خراب کیا نام تم نے اس فن کا - حمید و مجید و شہید واحد
ودود و سعید و رشید و صمد - تو رشید و جامع و وہاب تو برو مقیت
تو علی ہے تو ولی ہے تو غنی ہے تو ممیت - میں پیر عشق ہوں مجنوں مرید ہے میرا
وہ عاشق میں خلیفہ رشید ہے میرا - خیرہ کیئے دیتا ہے نگاہوں کو چمک کر
ہر ذرہ ہے خورشید کا شاگرد رشید آج - نزہت سیتی کرے ہے گزر باغ میں نسیم
جو ہے ترے سمند کی شاگرد اک رشید - نزہت سیتی کرے ہے گزر باغ میں نسیم
جو ہے تیرے سمند کی شاگرد ایک رشید - جب ہوا ثابت وہ ان کا مستفید
سب نے جانا اس کو شاگرد رشید - عود ہندی بن کے پھیلی تیرے نغموں کی صدا
تو ہے شاگرد رشید بلبل ہندوستان - رشید شمع کے بجھتے ہی یہ بھی ممکن ہے
بہت قریب جو آیا تھا‘ اجنبی ہوجائے
محاورات
- آج کدھر آنکلے یا بھول پڑے۔ آج کدھر کا چاند نکلا۔ آج کدھر سے خورشید نکلا