باوا کے معنی

باوا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ با + وا }

تفصیلات

iہندی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٢١ء کو "انوار سہیلی، ابراہیم بیجاپوری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اصل بیبی","انگریز کا بچہ","گرو گھنٹال","ہندو درویش","ہندو فقیر"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : باوے[با + وے]
  • جمع : باوے[با + وے]
  • جمع غیر ندائی : باووں[با + ووں (واؤ مجہول)]

باوا کے معنی

١ - باپ، والد، پتا۔

"بیٹا روتا بسورتا باوا کے پاس آیا۔" (١٩٥٤ء، پیر نابالغ، ٥٠)

٢ - بزرگ، بڑا، سردار یا والی۔

"کلکٹر نہیں کلکٹر کا باوا بھی ہو تو ان کا کچھ نہیں کر سکتا۔" (١٨٨٨ء، ابن الوقت، ٢٨١)

٣ - استاد، گرو۔ (جامع اللغات، 401:1)

"اچھا باوا تم اندر جاؤ حماقت کی گٹھری بھی میں ہی سر پر اٹھا کر لاتا ہوں۔" (١٩٠٧ء، سفید خون، ٤١)

٤ - فقیر، سنیاسی۔ (ماخوذ: فرہنگِ آصفیہ، 361:1ء نوراللغات، 556:1)

 بچاری او لگی کہنے کہ باوا پڑے ان پر ترے جیو جان کا ہتیا (١٧٢١ء، انوار سہیلی، ابراہیم بیجاپوری، ٦٨)

٥ - میاں، بھائی، حرف تخاطب جو اکثر ناراضی و استکراہ کے موقع پر مستعمل ہے۔

٦ - بچہ، بیٹا۔

باوا کے مترادف

باپ, استاد

اب, ابّا, ابو, استاد, اُستاد, باپ, پتا, پدر, پیر, درویش, سردار, سنیاسی, فقیر, قلندر, گرو, گورو, مُرشد, والد

باوا کے جملے اور مرکبات

باوا آدم, باوا جان

باوا english meaning

father; superior; arch-rogue(someone|s) superior , consummate knavecraftycunningfathergrandfather

شاعری

  • جہاں دل بند ہونا جی کا واں آوے خلل کرنے
    رقیب لا ولد ناصح گویا لڑکوں کا باوا ہے
  • بچاری اولگی کہے کہ باوا
    پڑے ان پر ترے جیو جان کا ہتیا
  • ہونے دیتے ہی نہیں ہیں آنکھ سے اوجھل ذرا
    غصہ آتا ہے مجھے صاحب کے باوا جان پر
  • بٹیا بنا ہے دولھا تو باوا براتی ہے
    مفلس کی یہ برات جڑھاتی ہے مفلسی
  • جہاں دل بند ہو نا جی کا وہیں آوے خلل کرنے
    رقیب لا ولد ناصح گویا لڑکوں کا باوا ہے
  • تو ہم بھی لٹھ بہادر ہےن نہیں اس میں بھی کم تم سے
    کہ ہیں کس باپ کے بیٹے ابے باوا ابے باوا
  • جہاں دل بند ہو ناجی کا وہیں آوے خلل کرنے
    رقیب لا ولد ناصح گویا لڑکوں کا باوا ہے

محاورات

  • آدھے قاضی قدوا اور آدھے باوا آدم
  • آدھے قاضی قدوہ‘ آدھے باوا آدم
  • اس گھر کا باوا آدم ہی نرالا ہے
  • اماں باوا کی ناک کٹوانا
  • باوا آدم نرالا ہونا
  • باوا آوے تالی باجے
  • باوا بھلا نہ بھیا۔ سب سے بھلا روپیہ
  • باوا مریں گے تب بیل بٹیں گے
  • باوا کماوے بیٹا اڑادے
  • حقہ سکا ہرکنی گوجر اور جاٹ۔ ان میں اٹک کہا باوا جگن ناتھ کا بھات

Related Words of "باوا":