بزم کے معنی

بزم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَزْم }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اونٹنی کو دوہنا اُنگلیوں کے سروں سے","خوشی کی محفل","دانتوں سے کاٹنا","محفل نشاط","کپڑا چرانا"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : بَزْمیں[بَز + میں (یائے مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : بَزْموں[بَز + موں (واؤ مجہول)]

بزم کے معنی

١ - محفل، مجلس (خواہ عیش و طرب کی ہو یا رنج و غم کی)، دربار، کسی تقریب میں بہت سے آدمیوں کا اجتماع۔

 بیٹھے ہیں کہاں اہل مسند آغاز وہ نیک انجام یہ بد یا بزم طرب یا کنج لحد یا وہ مجمع یا کوئی نہیں (١٩٥١ء، آرزو، ساز حیات، ٢٤)

٢ - وہ شاعری جو رزمیہ نہ ہو، طربیہ شاعری، رزم کی ضد۔

 لایا ہوں بزم و رزم کی ارض تضاد سے یہ طبل جنگ و ساز شبستاں ترے لیے (١٩٣٣ء، سیف و سبو، ٣)

٣ - فرش جو کسی جلسے کے انعقاد میں بچھایا جائے۔

 جو فرصت باپ کے چہلم سے پائی بچھی تھی بزم ماتم جو اٹھائی (١٨٦٨ء، الف لیلہ منظوم، نسیم دہلوی، ٦٦٦:٣)

بزم کے مترادف

سماج, جلوت, جماعت, سوسائٹی, محفل

انجمن, بساط, جلسہ, چاربالش, حلقہ, دعوت, سبھا, صحبت, فرش, مجلس, مجمع, محفل, مسند, ندوہ

بزم english meaning

assemblycompanypartyentertainmentfeastbanquetgatheringto smoke

شاعری

  • دمِ صبح بزم خوش جہاں شب غم سے کم نہ تھے مہربان
    کہ چراغ تھا سو تو دُود تھا‘ جو پتنگ تھا سو غُبار تھا
  • کیا جانوں بزم عیش کہ ساقی کی چشم دیکھ
    میں صحبتِ شراب سے آگے سفر کیا
  • اے شمع بزم عاشق روشین ہے یہ کہ تجھ بن
    آنکھوں میں میری عالم تاریک ہوگیا ہے
  • اے رشکِ سحر بزم میں لے منہ پر نقاب اب
    اک شمع کا چہرہ ہے سو بے نور ہوا ہے
  • بنے ناواقفِ شادی اگر ہم بزم عشرت میں
    دہانِ زخم دل سمجھے جو دیکھا روئے خنداں کو
  • فرصت ہے یاں کم رہنے کی بات نہیں کچھ کہنے کی
    آنکھیں کھول کے کان جو کھولو بزم جہاں افسانا ہے
  • بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی
    بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں
  • ثاقب حسین شب کے ستاروں کی بزم میں
    آشفتگئ زلف کا عالم نہ میں نہ تُو
  • ذکر اس کا ہی سہی‘ بزم میں بیٹھے ہو فراز
    درد کیسا ہی اٹھے‘ ہاتھ نہ دل پر رکھنا
  • سوچ لو اس بزم سے اٹھنے سے پہلے سوچ لو
    یہ نہ ہو پھر دل کے ہاتھوں لوٹ کر آنا پڑے

محاورات

  • بزم گرم ہونا
  • شریک بزم ہونا

Related Words of "بزم":