بلبل کے معنی
بلبل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بُل + بُل }
تفصیلات
iاصلاً عربی زبان کا لفظ ہے البتہ اردو میں فارسی کی وساطت سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٠٣ء میں |نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(بَلبَل ۔ بے آرام ہونا)","ایک چھوٹا پرند جو چڑیا کے برابر ہوتا ہے اس کی دو قسمیں ہیں ایک سفید سیاہ سر دوسری سرخی مائل سیاہ سر۔ مشرقی شاعر نے اسے گل کا عاشق تصور کیا ہے","بعض شعرا نے مرکب بھی باندھا ہے","شب آہنگ","شب خواں","شب خیز","صبح خواں","صبح خیر","مجازاً عاشق","نند لاف"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : بُلْبُلیں[بُل + بُلیں (یائے مجہول)]
- جمع غیر ندائی : بُلْبُلوں[بُل + بُلوں (واؤ مجہول)]
بلبل کے معنی
|گانے والے پرندوں کو ایک گروہ میں رکھا گیا ہے مثلاً : قمری، بلبل وغیرہ۔ (١٩٤٢ء، حیوانیات، ٣٦)
ہر ذرۂ عالم میں ہے خورشید حقیقی یوں بوجھ کے بلبل ہوں ہر ایک غنچہ دہاں کا (١٧٠٧ء، ولی، کلیات، ٢٣)
بلبل کے مترادف
ہزار
بوبرد, بوبروک, تندر, تندرو, زندباف, زندخواں, زندداں, سار, سارک, ساری, سازج, سحر, عندلیب, فتال, مرغ, کعبت, ہزار, ہزارداستان
بلبل english meaning
the nightingale(or M.) (ped. PL. بلابل bala|bil) nightingale(or M.) (ped. (Plural) بلابل balá|bil) nightingale
شاعری
- یار ہے میر کا مگر گل سا!
کہ سحر نالہ کش ہے بلبل سا! - اُگتے تھے دست بلبل و دامان گل بہم
صحنِ چمن‘ نمونہ یوم الحساب تھا! - چمن پر نوحہ درازی سے کس گل کا یہ ماتم ہے
جو شبنم ہے تو گریاں ہے جو بلبل ہے تو نالاں ہے - بلبل کی بیکلی نے شب بے دماغ رکھا
سونے دیا نہ ہم کو ظالم نہ آپ سوئی - سحرگہ میں نے پوچھا گل سے حالِ زار بلبل کا
پڑے تھے باغ میں یک مشت پر اُودھر اشارت کی - بلبل کے بولنے میں سب انداز ہیں مرے
پوشیدہ کب رہی ہے کسی کی اڑائی بات - بلبل کی اور چشم مروت سے دیکھ ٹک
بیدردیوں چمن میں کسو پھول کو نہ توڑ - بلبل کی بھول موسمِ گل میں ہے یادگار
کہتی ہے ہر شجر پہ نشیمن یہیں تو تھا - دیکھیں کسے لکھتا ہے گلستاں کا مورّخ!
گلچیں کا بیاں اور ہے‘ بلبل کا بیاں اور - نعرہ زن گنج شہیداں میں ہو بلبل کی طرح
آب آہن نے کیا لے یہ گلستاں پیدا
محاورات
- آدمی پانی کا بلبلہ ہے
- اونٹ بلبلاتا (برلتا) ہی لدتا ہے
- اونٹ بلبلاتا ہی لڑتا ہے
- اونٹ براتا (- بلبلاتا) ہی لدتا ہے
- اونٹ بلبلاتا ہی لدتا ہے
- اونٹ جب پہاڑ کے نیچے آتا ہے تو آپ کو سمجھتا ہے / تو بلبلانا بھول جاتا ہے
- بلبلا اٹھنا
- بلبلا اٹھنا۔ پڑنا۔ یا جانا
- پانی کا سا بلبلہ ہے
- دمڑی کی بڑھیا ٹکا (ڈولی کو) سر منڈائی۔ دمڑی کی بلبل ٹکا (چھٹائی یا چھٹوائی) ہشکائی