بیج کے معنی

بیج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بِیج }{ بَیج (یائے لین) }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |ویج| ہے جو کہ بطور اسم مستعمل ہے اردو میں اس سے ماخوذ |بیج| مستعمل ہے اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے ١٤٢١ء میں "شکار نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٨ء کو "حالات سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نطفہ","بیج یا ویج","جڑر بنیاد","دیکھئے: بیج","وہ دانہ یا گٹھلی جس سے پودا پیدا ہوتا ہے","وہ غلہ جو بونے کے لئے دیا جائے","وہ کماد جو اگلی فصل پر بونے کے لئے دبا کر رکھا جائے"]

ویج بِیجBadge بَیج

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : بِیجوں[بی + جوں (واؤ مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : بَیجوں[بَے (یائے لین) + جوں (واؤ مجہول)]

بیج کے معنی

١ - تخم، دانہ۔

 کر اس کو پسند بہر تزو یج اچھی ہو زمین تو بوتے ہیں بیج (١٩٢٨ء، تنظیم الحیات، ١٨٨)

٢ - [ مجازا ] نطفہ

"سانڈ اپنا بیج گایوں میں پھیلاتا ہے۔" (١٩١٣ء، تمدن ہند، ١٩٠)

١ - وہ چھوٹا سا کاغذ یا کپڑا جس پر کسی جماعت وغیرہ کا امتیازی نشان بنا ہو۔

"فیتہ مع بیج ان کے گلے میں ڈال دیا۔" (١٩٣٨ء، حالات سرسید، ٦٤)

بیج کے مترادف

تخم, دانہ

اساس, اصل, بِند, بنیاد, بیا, تخم, جڑ, دانہ, منی, نطفہ, وجہ

بیج کے جملے اور مرکبات

بیج بسار, بیج کھاد, بیج دان, بیج را, بیج وار

بیج english meaning

seed; germ; sourceprimary causeorigin; son; advance of seed to agriculturistsbadgeestimateguessoriginseedsourcesource ; originsurveythe base of a right angled trianglevaluation

شاعری

  • تمہیں مجھ سے محبت ہے

    محبت کی طبیعت میں یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے!
    کہ یہ جتنی پرانی جتنی بھی مضبوط ہوجائے
    اِسے تائیدِ تازہ کی ضرورت پھر بھی رہتی ہے

    یقیں کی آخری حد تک دِلوں میں لہلہاتی ہو!
    نگاہوں سے ٹپکتی ہو‘ لہُو میں جگمگاتی ہو!
    ہزاروں طرح کے دلکش‘ حسیں ہالے بناتی ہو!
    اِسے اظہار کے لفظوں کی حاجت پھر بھی رہتی ہے

    محبت مانگتی ہے یوں گواہی اپنے ہونے کی
    کہ جیسے طفلِ سادہ شام کو اِک بیج بوئے
    اور شب میں بارہا اُٹھے
    زمیں کو کھود کر دیکھے کہ پودا اب کہاں تک ہے!
    محبت کی طبیعت میں عجب تکرار کی خو ہے
    کہ یہ اقرار کے لفظوں کو سننے سے نہیں تھکتی
    بچھڑنے کی گھڑی ہو یا کوئی ملنے کی ساعت ہو
    اسے بس ایک ہی دُھن ہے
    کہو … ’’مجھ سے محبت ہے‘‘
    کہو … ’’مجھ سے محبت ہے‘‘

    تمہیں مجھ سے محبت ہے
    سمندر سے کہیں گہری‘ ستاروں سے سوا روشن
    پہاڑوں کی طرح قائم‘ ہواؤں کی طرح دائم
    زمیں سے آسماں تک جس قدر اچھے مناظر ہیں
    محبت کے کنائے ہیں‘ وفا کے استعارے ہیں
    ہمارے ہیں
    ہمارے واسطے یہ چاندنی راتیں سنورتی ہیں
    سُنہرا دن نکلتا ہے
    محبت جس طرف جائے‘ زمانہ ساتھ چلتا ہے
  • شاعر

    کیسے کاریگر ہیں یہ!
    آس کے درختوں سے
    لفظ کاٹتے ہیں اور سیڑھیاں بناتے ہیں!
    کیسے باہُنر ہیں یہ!
    غم کے بیج بوتے ہیں
    اور دلوں میں خوشیوں کی کھیتیاں اُگاتے ہیں

    کیسے چارہ گر ہیں یہ!
    وقت کے سمندر میں
    کشتیاں بناتے ہیں‘ آپ ڈوب جاتے ہیں
  • بتاں کی محبت نے مجھ کو ستایا
    ہو تلپٹ خدا بیج ہی دوستی کا
  • کہ صاحب یو سن کر ہوا ات چکور
    کھیا پیر نا بیج آج ہے چکور
  • چھڑیلا کھاری دھرتی پر نہ ہوے
    وہاں پر بیج کو ضائع نہ کر تو
  • چک جائیں دیکھ شفق رنگ ریشم سو بیج رقعہ
    پڑیا ہے کھن پہ کر‘ منج نہال ساقی

محاورات

  • آگ جنواسا آگری چوتھا گاڑی دان۔ جیوں جیوں چمکے بیجلی دوں دوں تجے پران
  • اس معاملے میں تمہارا ٹانگ اڑانا بیجا ہے
  • اڑھائی ہاتھ کی ککڑی نو ہاتھ کا بیج
  • بیاہ میں بیج کا لیکھا
  • بیج جاتا رہنا
  • بیج جمنا
  • بیج مارا جانا
  • بیج ناس کردینا یا کرنا
  • بیج ناس ہوجانا یا ہونا
  • بیجھڑ کی پسنہاری گیہوں کی گیت گائے

Related Words of "بیج":