تاب کے معنی

تاب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تاب }

تفصیلات

iفارسی زبان کے مصدر |تافتَن| سے مشتق ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جلانا","مروڑ (مرکبات میں)","رنج و محنت","روشن کرنے والا","گرمی پہنچانے والا","مروڑنے والا","مرکبات میں جیسے جہاںتاب"]

تافتَن تاب

اسم

اسم مجرد ( مذکر، مؤنث - واحد )

تاب کے معنی

١ - طاقت، مجال، قدرت۔

"مجھ میں کھڑے ہونے کی تاب نہ تھی۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ١٥١:٣)

٢ - چمک، روشنی، نور، فروغ، آب۔

 تاب انجم کی دکھاتی ہے فلک بن کے زمیں خشک ہوتی نہیں گر کر عرق یار کی بوند (١٨٧٨ء، گلزار داغ، ٨٧)

٣ - حرارت، گرمی، آگ۔

 اے تاب برق تھوڑی سی تکلیف اور بھی کچھ رہ گئے ہیں خار و خس آشیاں ہنوز (١٨٧٩ء، شیفتہ، دیوان، ٢٦)

٤ - پیچ، بل، الجھن۔

 بجا ہے ترے حسن کی تاب سوں تری زلف کھاتی ہے گر پیچ و تاب (١٧٠٧ء، ولی، کلیات، ٥٦)

٥ - صبر و تحمل، برداشت۔

"وقت نازک آ جانے سے نثار کو تاب نہ رہی ایک ہی سانس میں کہہ گئے۔" (١٩٣٢ء، ریاض، نثر ریاض، ٣٩)

٦ - (مرکبات میں بطور جز و دوم) بمعنی روشن کرنے والا، جیسے : جہاں تاب، ماہتاب۔

"- تاب، تافتن سے (چمکنا، پھرنا)، عالم تاب، جہاں تاب۔" (١٩٢١ء، وضع اصطلاحات، ٧٧)

٧ - مروڑا ہوا، بل دیا ہوا، جیسے : زلف پرتاب۔ (نوراللغات؛ جامع اللغات)

٨ - گرمی پہنچایا ہوا، جیسے : آب آہن تاب (وہ پانی جس میں تپتا ہوا لوہا بجھایا گیا ہو)۔ (نوراللغات؛ جامع اللغات)

٩ - [ نفسیات ] بعض نفسیات دانوں کا خیال ہے کہ رنگوں میں شدت کی صفت بھی ہوتی ہے جسے وہ تاب کہتے ہیں (نفسیات کی بنیادیں، 285)

تاب کے مترادف

چمک, مجال

برداشت, بل, تافتن, تپش, تحمل, جلن, چمک, حرارت, روشن, روشنی, رونق, سوزش, صبر, طاقت, غُصّہ, قدرت, گرمی, مجال, ناراضگی, نور

تاب کے جملے اور مرکبات

تاب و تواں, تاب و تب, تاب ناک, تاب کاری, تاب دار, تاب کار, تاب داری, تاب آلود, تاب خانہ, تاب دادہ, تاب دان, تاب دان تراش

تاب english meaning

authorityconvulsioncurlenduranceheatilluminatinglight refulgenceluminousmightpowerradiationshiningsplendourtwist

شاعری

  • صد رگ جاں کو تاب دے باہم
    تیری زلفوں کا ایک تار کیا
  • نہیں تاب لاتا دِل زار اب
    بہت ہم نے صبر و تحمل کیا
  • کس کس اپنی کل کو رووے ہجراں میں بیکل اس کا
    خواب گئی ہے تاب گئی ہے چین گیا آرام گیا
  • تاب کہاں ہے تجھ سے کہیئے لگ کے گلے سے سوجاؤ
    مانو نہ مانو‘ بیٹھو نہ بیٹھو‘ کھڑے کھڑے ٹُک ہوجاؤ
  • فرصت نہیں تنک بھی کہیں اضطراب کو
    کیا آفت آگئی مرے اس دل کی تاب کو
  • پرپیچ و تاب دودِ دل اپنا ہے جیسے زلف
    جب اس طرح سے جل کہ درو نہ کباب ہو
  • تاب مہ کی تاب کب ہے نازکی سے یار کو
    چاندنی میں آفتابی کا مگر سایا کرو!
  • لپیٹا ہے دِل سوزاں کو اپنے میر نے خط میں
    آلٰہی نامہ بر کو اُس کے لے جانے کی تاب آوئے
  • کس رشکِ گل کی باغ میں زلفِ سیہ کھلی
    موج ہوا میں آج نپٹ پیچ و تاب ہے
  • گر دل کی تاب و طاقت یہ ہے تو ہمنشیں ہم
    شامِ غم جدائی کیونکر سحر کریں گے

محاورات

  • آج کل علم کا آفتاب سمت الراس پر ہے
  • آفتاب آمد دلیل آفتاب
  • آفتاب اقبال اوج پر ہونا
  • آفتاب اقبال چمکنا
  • آفتاب اقبال غروب ہونا
  • آفتاب ایک (سوا) نیزے پر آنا
  • آفتاب برآمد ہونا
  • آفتاب بلند ہونا
  • آفتاب بنا دینا
  • آفتاب تیز ہونا

Related Words of "تاب":