تباہ کے معنی

تباہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَباہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم صفت ہے۔ اردو میں اپنے اصل مفہوم و صورت کے ساتھ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء میں "دیوان قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اُجڑا ہؤا","اجڑا ہوا","خستہ حال","شکستہ خستہ","غرق شدہ","نیست و نابود"]

اسم

صفت ذاتی

تباہ کے معنی

١ - خراب، ویران، برباد، اجاڑ۔

"باقی جس قدر تھے تباہ و تاراج ہو گئے۔" (١٩٣٤ء، قرآنی قصے، خیری ١٠٤)

٢ - شکستہ، خستہ حال۔

 اٹھے نہ غیر کے پہلو سے آپ کیا جانیں کسی غریب خراب و تباہ کی گردش (١٨٧٨ء، گلزار داغ، ١٠٨)

٣ - غرقاب، غرق شدہ، ڈوبا ہوا۔

 نکالا چاہتا ہے بحر سے کشتی تباہوں کی خدا کی شان ہم بھی آرزوے ناخدا نکلے (١٨٩٥ء، زکی، دیوان، ١٤٥)

٤ - ضائع، رائیگاں۔

 دانتوں سے پکڑی مشک کہ محنت نہ ہو تباہ مشکیزے پر بھی تیر لگا وا مصیبتاہ (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٢٠٩:١)

٥ - فاسد، نادرست۔

 کیونکہ تو کرتا تھا پہلے سجدہ آہ ہو گئی تیری نماز اس سے تباہ (١٨١٤ء، حکایات رنگین، ٢٩)

تباہ کے مترادف

سونا, برباد, ویرانی, ویران

بدکار, بُرا, برباد, پیاب, تلپٹ, خراب, خستہ, زدہ, شریر, شکستہ, غارت, غرق, غرقاب, فنا, معدوم, نشٹ, ویران

تباہ کے جملے اور مرکبات

تباہ کن, تباہ کاری, تباہ حال, تباہ سرشتی

تباہ english meaning

badruinedwretched

شاعری

  • عالم میں آب و گل کے کیونکر تباہ ہوگا
    اسباب گرپڑا ہے سارا مرا سفر میں
  • ثبوت مانگ رہے ہیں مری تباہی کا!
    مجھے تباہ کیا جن کی کج ادائی نے
  • کیا دل کے بعد آبروئے دل بھی رَول دیں
    دکھلائیں اُس کو جاکے یہ حالِ تباہ کیا؟
  • ہر اِک بھنور سے زیادہ تباہ کار ہیں یہ
    جو چند خوف پھٹے بادباں میں رہتے ہیں
  • کیا دل کے بعد آبروئے دل بھی رَول دیں
    دکھلائیں اُس کو جاکے یہ حال تباہ کیا؟
  • ہراک بھنورسے زیادہ تباہ کار ہیں یہ
    جو چند خوف پھٹے بادباں میں رہتے ہیں
  • درد وہ مضمحل پرندہ ہے
    جس کا گھر ہی دل تباہ میں ہے
  • حال دیکھا جو اکے اس کا تباہ
    ہوگیا آنکھ میں جہاں سیاہ
  • یہ بھی ہے غم کہ مانگ اجڑتی ہے میری آہ
    اک دم میں تخت الٹتا ہے ہوتا ہے گھر تباہ
  • فرط گریہ سے ہوا میر تباہ اپنا جہاز
    تختے پارے گئے کیا جانوں کھدھر پانی میں

محاورات

  • آنکھوں کا نور اڑجانا۔ جاتا رہنا یا تباہ ہوجانا
  • تباہ ہوجانا یا ہونا
  • تختہ تباہ ہونا
  • تھل بیڑا تباہ ہونا
  • جس نے رنڈی کو چاہا اسے بھی زوال اور جس کو رنڈی نے چاہا اس کی بھی تباہی
  • گھر کے گھر تباہ کرنا
  • گھر کے گھر تباہ ہونا
  • مار کے بچھا دینا، تباہ کردینا،پڑا کردینا،ستیا ناس کردینا،لٹا دینا
  • مٹی پلید (تباہ) کرنا
  • مٹی پلید (تباہ)ہونا

Related Words of "تباہ":